منگل, جون 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی گئی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 20, 2022
in اخبارجہاں
0
افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی گئی
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل(ایجنسیاں):افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی گئی۔ کابل سے افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل سے افغان وزارت اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے تحت خواتین کےلیے اعلیٰ تعلیم تاحکم ثانی معطل رہے گی۔امریکا اور برطانیہ کی افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی کی مذمت کی ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کا احترام کرنے تک طالبان بین الاقوامی برادری کا حصہ بننےکی توقع نہ رکھیں۔ادھرفرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پابندی کے حوالے سے منگل کو وزیر برائے اعلٰی تعلیم ندا محمد ندیم کی جانب سے دستخط شدہ ایک مراسلہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو بھیجا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ اطلاع تک خواتین کی تعلیم معطل کرنے کے مذکورہ حکم پر فوری طور پر عمل درآمد کریں۔‘
گذشتہ برس اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان کی جانب خواتین کی تعلیم اور آزادی کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔اپنے طرز حکمرانی میں نرمی کے وعدے کے باوجود طالبان نے عالمی تنقید کا نظر انداز کرتے ہوئے خواتین کی زندگیوں کے تمام پہلوؤں کو پابندیوں میں جکڑ دیا ہے۔وزارت تعلیم کے ترجمان ضیا اللہ ہاشمی جنہوں نے پابندی کے حوالے سے مراسلہ ٹویٹ کیا تھا، اے ایف پی کو اس حکم نامے کی تصدیق کی ہے۔اعلیٰ تعلیم پر پابندی ملک بھر میں ہزاروں لڑکیوں اور خواتین کے یونیورسٹی کے داخلے کے امتحانات میں بیٹھنے کے تین ماہ سے بھی کم وقت کے بعد لگائی گئی ہے۔ ان میں سے بہت سی امیدوار مستقبل میں کیریئر کے طور پر تدریس اور طب کا انتخاب کرنے کی خواہشمند ہیں۔طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد سے یونیورسٹیوں کو لڑکوں اور لڑکیوں کی الگ الگ کلاسز اور داخلے سمیت نئے قوانین نافذ کرنے پر مجبور کیا گیا، جبکہ خواتین کو صرف خواتین پروفیسرز یا بوڑھے مردوں سے پڑھانے کی اجازت دی گئی۔
ملک بھر میں زیادہ تر نوعمر لڑکیوں کی ثانوی سکول کی تعلیم پر پابندی عائد ہے۔طالبان تحریک کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخونزادہ اور ان کے نزدیکی افغان علما کا گروہ جدید تعلیم کے خلاف ہے، خاص کر لڑکیوں اور خواتین کی۔لیکن کابل میں کئی عہدیداروں کو اس پالیسی سے اختلاف ہے۔ ان کا خیال تھا کہ ان کے حکومت سنبھالنے کے بعد بھی لڑکیوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔خواتین کو بہت سی سرکاری ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے یا انہیں گھر پر رہنے کے لیے کم تنخواہ دی جا رہی ہے۔ وہ کسی مرد رشتے دار کے بغیر سفر بھی نہیں کر سکتیں اور گھر سے باہر انہیں لازمی طور پر پردہ کرنا پڑتا ہے۔گذشتہ مہینے خواتین کے پارکس، فن فیئرز، جمز اور پبلک باتھ رومز میں جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Tags: اعلیٰ تعلیمافغانستانپابندی
ShareTweetSend
Previous Post

دنیا کے 50 بہترین اداکاروں کی فہرست میں شاہ رخ بھی شامل

Next Post

پاکستان کی معروف کلاسیکل گلوکارہ بلقیس خانم کا انتقال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پاکستان کی معروف کلاسیکل گلوکارہ بلقیس خانم کا انتقال

پاکستان کی معروف کلاسیکل گلوکارہ بلقیس خانم کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In