نئی دہلی (یواین آئی) الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی ) کے سکریٹری الکیش کمار شرما نے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی) کے تعاون یافتہ پروجیکٹوں کے تحت تیار کردہ ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے والا نظام (اے آئی۔ اے کیو ایم ایس وی 1.0) کے لیے ٹیکنالوجی کا آغاز کیا۔سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ(سی۔ ڈی اے سی) ، کولکتہ نے ٹیکس من، آئی ایس ایم، دھنباد کے تعاون سے’زراعت اور ماحولیات(ایگری ای این ایل سی ایس) کے شعبے میں الیکٹرانکس اور آئی سی ٹی کے استعمالات پر قومی پروگرام کے تحت ایک آؤٹ ڈور ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن تیار کیا ہے۔ جس کا کام ماحول میں آلودگی پھیلانے والے اجزاء کی نگرانی کرنا ہے۔ جس میں پی ایم1.0، پی ایم 2.0 ،پی ایم 10.0 ، ایس او2، این او 2، سی او، او2 ،ماحول میں موجود درجہ حرارت،کسی حد تک نمی وغیرہ ، ماحول کے مسلسل ہوا کے معیار کے تجزیہ کے لیے شامل ہیں ۔
ہوا کے معیار کے نگرانی کرنے والے نظام (اے آئی۔ اے کیو ایم ایس وی 1.0) کو بھی منتخب صنعت جے ایم اینوائروں لیب پرائیویٹ لمیٹڈ کو منتقل کیا گیا تاکہ مختلف کان اور سیمنٹ کی صنعتوں میں تعیناتی کے لیے اسی ٹیکنالوجی کو مزید تجارتی بنایا جا سکے۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی (ایم ای آئی ٹی وائی ٹی او ٹی)، نئی دہلی میں کی گئی جس میں سینئر ڈائریکٹر اور سینٹر ہیڈ، سی۔ ڈی اے سی ، کولکتہ اور ڈاکٹر دیپا تنیجا، سی ای او، جے ایم اینوائرلیب پرائیویٹ لمٹیڈ کی موجودگی میں الکیش کمار شرما، سکریٹری بھونیش کمار، ایڈیشنل سیکریٹری ایم ای آئی ٹی وائی ، محترمہ سنیتا ورما، گروپ کوآرڈینیٹرایم ای آئی ٹی وائی، مسٹر نوین کمار ودیارتھی، ڈائریکٹر( آئی ٹی) ،ایم او ای ایف سی سی ، ڈاکٹر بسنتا کمار داس ڈائریکٹرآئی سی اے آر۔ سی آئی ایف آر آئی ، مسٹر دیباسیس مزومدار، سینئر ڈائریکٹر اور سینٹر ہیڈ، ڈی۔سی ڈی اے سی کولکتہ، مسٹر اوم کرشن سنگھ، سائنسدان ڈی، ایم ای آئی ٹی وائی ، صنعت کے دیگر شراکت دار، پروجیکٹ ٹیم کے اراکین اور دیگر معزز شخصیات جو مختلف صارفین اور وزارت کی نمائندگی کرتے ہیں، کے ذریعہ ایک ٹی او ٹی معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔