پٹنہ، 10 دسمبر (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) جلد ہی علاقائی پارٹی سے نکل کر ایک قومی پارٹی کے طور پر پہچانا جائے گا۔
پارٹی کی قومی کونسل کی میٹنگ میں مسٹر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کو دوسری بار جے ڈی یو کا قومی صدر بنائے جانے کے اعلان کے بعد پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ جے ڈی یو پہلے صرف بہار میں ہی تھی، دیگر دد ریاستوں میں بھی اس پارٹی کو تسلیم کیا گیا ہے اب ایک اور ریاست میں
یہ ریاست میں ایک تسلیم شدہ پارٹی تھی، اسے دیگر دو ریاستوں میں بھی تسلیم کیا گیا ہے، اب ایک اور ریاست میں منظوری ملتے ہی یہ قومی پارٹی بن جائے گی۔