جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی خانقاہ دیوبند کے دو طلبہ محمد معاویہ دیوبندی اورمحمد احمد دیوبندی نے حآصل کی امتیازی پوزیشن
دیوبند: (دانیال خان)مولانا حسین احمد مدنیؒ مدرسہ انبہٹہ پیر میں منعقد ہوئے مسابقۃ القرآن کریم والعلوم الدراسہ میں شہر کے معروف دینی ادرہ جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی خانقاہ دیوبند کے دو طلبہ محمد معاویہ دیوبندی شریک عربی دو م نے اپنی فرع میں اول جبکہ محمد احمد دیوبندی شریک عربی اول نے بھی اپنی فرع میں اول پوزیشن حاصل کی،جنہیں خصوصی انعامات و اعزازات سے نوازاگیا،اس مناسبت سے آج یہاں جامعۃ الشیخ میں ایک اعزازی تقریب کاانعقاد کیاگیا،جس میں طلبہ کو بطور حوصلہ افزائی اعزازی اسناد اور تحائف سے نوازاگیا۔
اس موقع پر ادارہ کے استاذ مولانا اشفاق احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسابقوں اورمقابلوں سے طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتیں نکھرتی ہیں،اس لئے طلبہ کو اس طرح کے مسابقوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے دونوں کامیاب طلبہ کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ دیگرطلبہ کو ان بچوں کی طرح مسابقوں میں شراکت داری کی کوشش کرنی چاہئے، کیونکہ کامیابی انہیں لوگوں کے قدم چومتی ہے جو ہمت و حوصلہ کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علم ایک عظیم ذخیرہ، عزت و احترام اور سبقت کا ذریعہ ہے، اسلئے طلبہ کو درسی اور خارجی علوم سے خوب استفادہ کرنا چاہئے اور اپنے والدین و ادارہ کی نیک نامی کا ذریعہ بننا چاہئے۔
اس موقع پر ادارہ کے سینئر استاذ مولانا محمد آصف نے بتایاکہ ہمارے ادارہ کے طالبعلم محمد معاویہ دیوبندی اور محمد احمددیوبندی نے مسابقہ میں حصہ لیکر نہ صرف اول پوزیشن حاصل کی بلکہ ادارہ اور اپنے والدین و اساتذہ کا بھی نام روشن کیا۔انہوں نے بتایاکہ دونوں طلبہ کو بطور حوصلہ افزائی سرٹیفکٹ، توصیفی سند اور پانچ پانچ ہزار روپیہ کے نقد انعامات سے نوازاگیاہے۔ اس دوران مسابقہ میں اعزازی طورپر شرکت کرنے والے ادارہ کے ہی طالبعلم محمد ذبیب میواتی کو بھی ادارہ کی جانب سے بطور حوصلہ افزائی خصوصی سند اور سرٹیفکٹ سے نوازاگیاہے۔ اس دوران مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے اساتذہ مولانا شاہنواز،مولانا محمد عزیز،مولانا عبیدالرحمن،مولانا عبدالرحمن مدنی اور مفتی علی مدنی کو بھی ادارہ کی جانب سے اعزاز دیاگیا۔مولانامفتی محمد شمیم کی دعاء پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔اس دوران جملہ اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔