نئی دہلی(پریس ریلیز): ابو الفضل انکلیو کے آئیڈیل پبلک اسکول نے سائنس کے تئن علاقے کے بچوں کا رجحان بڑھانے کے لئے ایک سائنس ایگزیبیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ملت کے نونہالوں کو اگر اسی طرح دانشوران قوم جدید علوم میں بچپن ہی مواقع فراہم کرتے رہیں اور بچوں کی سائنسی مشق اور پیش رفت ہوتی رہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ ان میں کوئی کل کا سائنٹسٹ عبدالکلام، سرسید احمد خان، ڈاکٹر ذاکر حسین، حکیم اجمل خاں وغیرہ بن کر ہم سب کو سر بلندی کا موقع فراہم کرے گا۔
اس سائنس ایگزیبیشن کا دوسرا پہلو یہ بھی تھا کہ طلباء ناظرین کو سائنس کی نقاط اور گتھیوں کو روانی کے ساتھ سادہ زبان میں سمجھا رہے تھے اور سوالات کے جوابات بھی تشفی بخش دے رہے تھے۔ اس ایگزیبیشن کی ایک اور خاص بات یہ رہی کہ سینئر طلباء اپنے جونیئر طلبہ کو تیار ہونے میں مدد دے رہے تھے۔ اس بھائی چارے اور محبت کو دیکھ کر ناظرین دین اور مہمان خصوصی شارق اکرام اللہ،صاحب، محترم طارق صاحب نے اساتذہ بچوں اور اور پرنسپل ناجیہ صاحبہ صاحبہ کی دل سے تعریف کی۔ سائنس ایگزیبیشن منعقد کرنے کی شاندار کوشش کرنے کے لئے اسکول انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ کے والدین اور ہونہار طلبہ مبارکباد کے مستحق ہیں، بچوں کا سائنسی ذہن بنانے کے لیے ایسی سائنس ایگزیبیشن ہر گلی محلے میں منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔