نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): ہندوستان کے سب سے دولت مند اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی بھی منگنی ہو گئی۔ آننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے منگنی کی یہ پرتعیش تقریب راجستھان کے ناتھدوارہ کے شری ناتھ جی مندر میں ادا کی گئی۔
آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف صنعت کار ویرن مرچنٹ کی بیٹی اور پیشے کے لحاظ سے ایک رقاصہ ہیں۔
ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، پرمل ناتھوانی نے ٹوئٹر پر اس نئی جوڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے اِن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ میڈیا کے مطابق آننت اور رادھیکا ایک دوسرے کو کچھ برس قبل سے جانتے ہیں اور منگنی سے پہلے وہ دوست تھے۔اس خوبصورت تقریب کے دوران دونوں خاندانوں کی جانب سے رادھیکا اور آننت کے لیے نیک خواہشات اور نئے سفر کے آغاز پر نک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔