بدھ, جولائی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

کمپوٹر سائنس اورانجینئرنگ میں پیش رفت کے موضوع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 28, 2022
in آئینہ شہر
0
کمپوٹر سائنس اورانجینئرنگ میں پیش رفت کے موضوع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): شعبہ کمپوٹر،انجینئرنگ،فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کمپوٹر سائنس اور انجینرئنگ میں حالیہ پیش رفت(آئی سی آر اے سی ایس ای) کے موضوع پرپروفیسر بشیرعالم،صدر شعبہ اور منتظم سیکریٹری آئی سی آراے سی اے ای کی رہنمائی میں مورخہ چھبیس اور ستائیس نومبر دوہزار بائیس کو ایک دوروزہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس منعقد کیا۔یہ اطلاع ادارہ کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔
ملک اور بیرون ملک کے مختلف مصنفین اور ادبا نے پانچ اجلاس میں متعدد تحقیقی مقالات پیش کیے۔دنیا کی نمایاں یونیورسٹیوں اورایم این سیز کے سرکردہ پروفیسروں اور سائنس دانوں نے سات بین الاقوامی سطح کے ٹاک بھی کانفرنس کے دوران منعقد کرائے گئے جس نے کانفرنس کی توقیر میں مزید اضافہ کردیا۔
پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے افتتاحی تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افتتاحی اجلاس میں پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ بطور مہمان اعزازی شریک ہوئے۔
پروفیسر نجمہ اخترنے اپنی تقریرمیں کہاکہ اس کانفرنس میں ہونے والی بات چیت اور مذاکرات سے سستے اور بہتراے آئی سے چلنے والے نظام اور اپلی کیشنس،انٹرنیٹ آف تھنگس نظام اوراپلی کیشنس،کلاؤپر مبنی نظام اور اپلی کیشنس اور ہیلتھ کیئر میں پہل،زراعت اور سماجی زندگی سے متعقل دیگر شعبہ جات میں عام انسانوں اور کاشتکاروں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے اور ملک کو خود کفیل بنانے کاڈیزائن تیار ہوگا۔ پروفیسر بشیر عالم،صدر شعبہ نے کہاکہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصدعلمی ہستیوں اور انڈسٹری کے ماہرین کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرانا تھا کہ جس میں وہ اپنے تجربات،تحقیق کے نتائج اورمسائل کو ایک دوسرے سے ساجھا کرسکیں تاکہ جدید ترقی یافتہ ٹکنالوجی کو تیار کرنے کا راستہ صاف ہوسکے۔
پروفیسر راج کمار بویا،ریمنڈ بیرے ممتاز پروفیسر،اور کلاؤڈ کمپوٹنگ اور ڈسٹریبوٹییڈ سسٹمس لیب کے ڈائریکٹر، ملبورن یونیورسٹی، آسٹریلیا اور فاؤنڈنگ سی ای او،منجاراسافٹ پرائیوٹ لمٹیڈ، جو کلاؤڈ کمپوٹنگ میں اختراعات کو کمر شیلائیز کررہاہے۔ان کا خصوصی خطبہ تھاجنھوں نے اپنی تقریر میں کلاؤڈ میں نیوٹیرک فرنٹیرس،ایج اینڈ کوانٹم کمپوٹنگ فار بگ ڈاٹا اور آئی او ٹی اپلی کیشنس کے بیان سے سامعین کو واقف کرایا۔ ممتاز یونیورسٹی فلوریڈا یونیورسٹی، امریکہ پروفیسر سکھا بگوئی نے سائبر سیکوریٹی ڈاٹا میں تحقیق میں موجودہ رجحان اور مستقبل کے سمتوں کے موضو ع پر اپنے خیالات کا اظہا رکیا۔ممتاز سائنس داں،آئی بی ایم فیکلٹی اعزاز یافتہ(تحقیق) ٹیکاس یونیورسٹی،امریکہ کے پروفیسر لطیف الرحمن،فیلو،۔آئی ای ای ای،بی سی ایس،آئی ای ٹی، اے سی ایم نے لرننگ اور ٹائم سیریز سے متعلق تحقیق کو اجاگر کیا۔انھو ں نے سوشل سائنس اور ڈیپ لرننگ کے تناظر میں کنٹی نوئل لرننگ کے لیے اسکیل ایبل اسپیشیو ٹمپورل گراف نیورل نیٹ ورک کو بروئے کار لاتے ہوئے بطور ڈاٹا چلنے والا ماڈل کی پیش گوئی کی۔ پروفیسر زیوفینگ لیو م ٹکینکل یونیورسٹی ڈنمارک نے توانائی کے تحفظ کے لیے ویزولائزیشن اور ویزوئل تجزیہ ٹولزاور ٹکنیک کے سلسلے میں گفتگو کی۔
پروفیسر سوکمار نندی،آئی آئی ٹی گوہاٹی،انڈیا نے جدید ترقی یافتہ ٹکنالوجی،مشین لرننگ میں معاصر رجحانات اور مستقبل کے سمتوں سے متعلق اظہا رخیال کیا۔پروفیسر منصاف عالم جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اے آئی سے چلنے والے بگ ڈاٹا انالیٹکس اور ریئل لائف آئی او ٹی اینڈ کلاؤڈ کمپوٹنگ میں جدید ترقی یافتہ ٹکنالوجی کو وضاحت سے بتایا۔ڈاکٹر محمد فہیم،پوسٹ ڈاکٹر ل فیلو،ہارورڈ یونیورسٹی اور انٹیل کارپوریشن، امریکہ میں اے آئی اینڈ اینالیٹکس گروپ میں اے آئی فریم ورک سائنس داں نے ڈیپ لرننگ فٹ سمپل کنٹراسٹیو لرننگ کے شعبہ میں خود نگہ داشت کے متعلق کہا۔
پروفیسر قاسم رفیق،سابق چیئر مین، شعبہ کمپوٹر انجینئرنگ،اے ایم یو،علی گڑھ،پروفیسر ایم۔ایم۔ایس،بیگ۔چیئر مین شعبہ کمپوٹر انجینرئنگ اور پرنسپل ذاکر حسین کالج آف انجیئرنگ اے ایم یو علی گڑھ پروفیسر عاصم ظفر،چیئر مین شعبہ کمپوٹر سائنس علی گڑھ، پروفیسر ونود شرما،ڈائریکٹر نارتھ کمیپس جمو یونیورسٹی،پروفیسر اے۔کے۔مہا پاترا آئی جی ٹی ڈبلیو یو،دہلی،ڈاکٹر کرن چودھری،سابق صدر شعبہ دہلی یونیورسٹی، ڈاکٹر توحید احمد خان، اگستان کالج امریکہ اس کانفرنس کے اجلاس کے صدور تھے۔
اختتامی پروگرام میں پروفیسر ایم۔این۔دوجا، ڈائرکٹر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی،سونی پت اور ڈاکٹر ونے ٹھاکر،مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انفارمیٹکس سینٹر سروسز انسی۔(این آئی سی ایس آئی) وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی اور کمیونی کیشن،حکومت ہند،مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی تھے۔
ہندوستان اور بیرون ہندوستان کی اہم یونیورسٹیوں کے بڑی تعداد میں گراں قدر مقالات موصول ہوئے لیکن ان میں سے چند بہترین مقالات کو جنھیں دوپروفیسروں اور سائنس دانوں نے سخت ریویو کے بعد پاس کیا تھا وہی مقالات بعد میں کانفرنس میں پڑھے جانے کے لیے منتخب کیے گئے تھے۔
’انٹیلی جنٹ ڈاٹا انالیٹکس،آئی او ٹی اینڈ بلاک چین‘ کے عنوان سے والی کتاب میں منتخب مقالات کوچھاپے جائیں گے۔اس کتا ب کو سی آر سی پریس،ٹیلر اور فرانسس گروپ شائع کرے گا۔ کانفرنس کا استقبالیہ خطبہ اور اختتامیہ تقریر پروفیسر منی ایس تھامس،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کی جب کہ پروفیسر بشیر عالم،صدر شعبہ نے افتتاحی اور اختتامی کلمات کہے۔ پروفیسر محمد امجد،شعبہ کمپوٹر انجینرنگ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اظہار تشکر کے پروگرام اختتام پذیر ہوا اس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا۔

Tags: بین الاقوامی کانفرنسجامعہ ملیہ اسلامیہکمپوٹر سائنس اورانجینئرنگ
ShareTweetSend
Previous Post

روس کے حملے میں دو دن کا یوکرینی معصوم ہلاک

Next Post

گجرات نئی بلندیوں کو عبور کرے گا: مودی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہماچل پردیش کواہم فارما ہب بنانے کا مودی کا عزم

گجرات نئی بلندیوں کو عبور کرے گا: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In