ممبئی: پچھلے دنوں ترکی شام میں بھیانک زلزلے نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، دنیا بھر کے بیشتر ممالک صدی کے سب سے بڑے حادثے میں متاثرین کی امداد کے لیے دوڑ پڑے چنانچہ ہندوستان پہلا وہ ملک ہے جو سب سے پہلے ترکی میں راحت رسانی کا کام شروع کیا وہیں بھارت کی معروف تنظیم رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء نے بھی ترکی شام زلزلہ متاثرین کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا ممبئی سمیت ملک کے دیگر شہروںمیں رضا اکیڈمی ریلیف کے اعلان کا کافی اثر رہا لوگوں نے زلزلہ متاثرین کی دل کھول کر مدد کی حالات سازگار ہونے پر آج دیر رات 27 فروری 2023 حضور معین المشائخ حضرت سید معین میاں اشرفی الجیلانی صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء و محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری جنرل سیکریٹری رضا اکیڈمی راحتی اشیاء اور ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ ضروری اشیاء لے کر ترکی پہنچ گئے۔ سب سے پہلے صحابی رسول حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے آستانے پہنچے ترکی شام کے زلزلہ متاثرین کی بازآبادکاری اور شہداء کے لئے دعائیں کیں، کل سے باضابطہ طور پر زلزلہ جائے وقوع غازیان ٹیپ پہنچ کر راحت رسانی کا کام شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ غازیان ٹیپ یہ وہ شہر ہے جہاں پر بڑی شدت کے ساتھ زلزلہ آیا تھا اور پورے شہر کو تباہ و برباد کر دیا تھا خانماں برباد بچے کچے لوگوں کی دستگیری کے لئے رضا اکیڈمی نے پہلے اسی شہر کو چُنا ۔ استنبول سے بذریعہ فون رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری الحاج محمد سعید نوری نے اطلاع دی کہ شہر غازیان ٹیپ میں رضا اکیڈمی کی ٹیم راحت کا کام شروع کر دے گی۔ نوری صاحب نے کہا کہ ہماری راحتی ٹیم متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں گی اور جو مستحقین ہیں ایک ایک فرد تک ہم جائیں گے اور ان کو راحتی اشیاء پہنچائیں گے۔ نوری صاحب نے بتایا کہ ہمارے ساتھ ڈاکٹروں کی بھی ٹیم ہے جو بروقت طبی امداد کے لئے مستعد ہے۔