لکھنؤ:محرم کے مہینے میں عالمی شہرت یافتہ لکھنؤ کی انجمن ہائے ماتمی کی عزاداری کا جوش و خروش شروع ہوا۔ اسی دور میں مشہور و معروف انجمن محبان حسین کا جلسہ فراش خانہ مشک گنج لکھنؤ میں ہوا۔نشست میں متفقہ طور پر جناب عمار عابدی (بھولو) کو انجمن کا صدر، جناب مظہر زیدی کو انجمن کا نائب صدر اور جناب ظفر علی (شجاع) کو انجمن کا سکریٹری نامزد کیاگیا۔ کامل جعفری، شان عباس، یسہ عباس، ریاض عباس کو متفقہ طور پر نائب دستہ منتخب کیا گیا۔ اور سید علی رضا (فیض) صاحب کو انجمن کے میڈیا انچارج کی ذمہ داری دی گئی۔نشست میں انجمن کے سیکریٹری عدنان حسن (شرافت)، جوائنٹ سیکریٹری محمد عمران (فیضی)، صاحب بیاض رضا عباس نوحن خان سبی راحت علمدار شوجف عابدی، سابق سیکریٹری ظہیر حسن جعفری، مختار حسین رضوی، انجمن کے تمام سرپرستوں، ذمہ داران، اطراف و اکناف اور انجمن کے تمام ممبران نے شرکت کی۔