نئی دہلی ۔مرکزالتعلیم الاسلامی، جوگابائی جامعہ نگر، اوکھلا کے زیر اہتمام مرکزالتعلیم الاسلامی کے دو طالب علم محمدتوحیدسلمہ کوڈرما اورعبدالقادر سلمہ دربھنگہ کے حفظ قرآن کریم مکمل ہونے کی خوشی میں ایک دعائیہ اور سالانہ اختتامی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں متعدد علماء کرام نے شرکت کی ۔
مجلس کا آغاز حافظ محمد توحید کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں صفیہ فاطمہ دختر مولانا نسیم الدین مظاھری، ڈائریکٹر مرکزالتعلیم الاسلامی نے نعت پاک پیش کیا، نیز مرکز کے دیگر طلبہ وطالبات نے حمدو نعت اور تقریر سے محفل کو گلزار بنایا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی مفتی عبدالرزاق جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند صوبہ دھلی نے شرکت کی اور علم کی فضیلت پر پرمغز تقریر کی۔ وہیں جلسہ کے صدارت فرمارہے مفتی احمد نادر القاسمی نے پرمغز خطاب فرمایا اور دعا فرمائی۔مولانا نسیم الدین مظاھری، ڈائریکٹر مرکزالتعلیم الاسلامی نے دونوں طالب علموں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اخیر میں مولانا محمدارمان قاسمی نے سبھی شرکاء کا شکریہ اداکیا۔
مجلس کو کامیاب بنانے میں مولانا نصراللہ مظاہری، قاری طفیل، مولانا سجاد مظاہری، قاری فردوس، قاری ارشد، حافظ آفتاب، حافظ ارسلان، حافظ عاذب وغیرہ نے اہم رول ادا کیا، پروگرام میں علاقائی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور طلبہ وطالبات کو دعاؤں سے نوازا اور حوصلہ افزائی کی۔