پیر, نومبر 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

عبداللطیف رشید عراق کے نئے صدر منتخب

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 13, 2022
in اخبارجہاں
0
عبداللطیف رشید عراق کے نئے صدر منتخب
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بغداد(ایجنسیاں): عراق کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز کرد سیاست دان عبداللطیف رشید کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔انھوں نے اپنے انتخاب کے فوری بعد محمد شیاع السودانی کو وزیراعظم نامزد کرکے نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ دو قانون سازوں کے مطابق نئے صدرجمہوریہ کے انتخاب سے اب نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے اورملک میں ایک سال سے جاری سیاسی تعطل کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔
78 سالہ رشید پیشے کے اعتبار سے انجینئر اور برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔وہ سنہ 2003 سے 2010ء تک عراق کے آبی وسائل کے وزیر رہ چکے ہیں۔ عراق کے دستوری بندوبست کے مطابق صدر کا منصب روایتی طور پرکردوں کے لیے مخصوص ہے۔یہ بڑی حد تک ایک رسمی عہدہ ہے۔ فرقہ وارانہ تنازعات سے بچنے کے لیے وضع کردہ اقتدار کی تقسیم کے نظام کے تحت عراق کا صدر ایک کرد ہوتاہے، وزیراعظم شیعہ اوراس کی پارلیمنٹ کا اسپیکر سنی ہوتاہے۔
عبداللطیف رشید کا انتخاب نئی حکومت کی تشکیل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔انھوں نے سابق صدر برہم صالح کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار تھے۔
انھوں نے پارلیمان میں سب سے بڑے بلاک کوآرڈینیشن فریم ورک کے نامزد شیاع السودانی کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔رابطہ فریم ورک ایران سے وابستہ اہلِ تشیع کے دھڑوں کا اتحاد ہے۔ شیاع السودانی اس سے قبل عراق کے انسانی حقوق، محنت اور سماجی امور کے وزیررہ چکے ہیں۔
پارلیمان میں نئے صدر کے انتخاب سے قبل گرین زون پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔فوج کے ایک بیان کے مطابق نوراکٹ گرین زون کے آس پاس گرے ہیں۔اس حملے میں سکیورٹی فورسز کے ارکان سمیت کم سےکم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جمعرات کے روزنئے صدرجمہوریہ کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا یہ اجلاس پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے ایک سال بعد ہوا ہے۔گذشتہ سال انتخابات میں مقبول شیعہ عالم دین مقتدیٰ الصدر کی قیادت میں بلاک نے سب سے نشستیں حاصل کی تھیں لیکن وہ حکومت کی تشکیل کے لیے درکار حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
مقتدیٰ الصدر کے بلاک کے 73 قانون سازوں نے اگست میں رکنیت سے استعفا دے دیا تھا۔خود مقتدیٰ الصدر نے سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد بغداد میں تشدد کے بدترین واقعات رونما ہوئے تھے اور ان کے وفاداروں نے ایک سرکاری محل پر دھاوا بول دیا تھا اور پارلیمان پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔
ان کی حریف شیعہ گروہوں سے جھڑپیں ہوئی تھیں۔ان کے زیادہ مخالفین کو ایران کی حمایت حاصل تھی۔تاہم پارلیمانی سیاست کو خیربادکہنے کے بعد سے الصدر نے ابھی تک اپنے نئے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا ہے۔ عراقی حکومت نے نئے صدرکے انتخاب کے موقع پربغداد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے اور شہربھر میں چیک پوائنٹس قائم کیے تھے، پلوں اور چوکوں کو بند کر دیا تھا اور گرین زون کی طرف جانے والے کچھ پُلوں پر دیواریں کھڑی کر دی تھیں۔

Tags: صدرعراق
ShareTweetSend
Previous Post

اتراکھنڈ: فائرنگ میں بی جے پی لیڈر کی بیوی کی موت کے بعد ہنگامہ

Next Post

راہل پانی کے ٹینک پر چڑھ کر ترنگا لہرایا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راہل پانی کے ٹینک پر چڑھ کر ترنگا لہرایا

راہل پانی کے ٹینک پر چڑھ کر ترنگا لہرایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In