ممبئی (یو این آئی) بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کی آنے والی فلم ’اکشرا‘کا فرسٹ لک ریلیز کر دیا گیا ہے۔اکشرا سنگھ نے فلم ’اکشرا‘کافرسٹ لک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ فلم کے پوسٹر میں اکشرا کافی غصے میں ہاتھ میں ہسوا لئے نظر آ رہی ہیں۔ اکشرا سنگھ کی یہ فلم خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی ہے۔وہیں اکشرا سنگھ نے اس فلم کے لیے خوشی کا اظہار کیا اور فلم کے پروڈیوسر رتناکر کمار اور کلدیپ سریواستو کے ساتھ ہدایت کار دیو پانڈے اور مصنف راکیش ترپاٹھی کا شکریہ ادا کیا۔ اکشرا نے کہا کہ اتنی خوبصورت فلم بنانے پر میں ان سب کی شکر گزار ہوں۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میرے نام کے ٹائٹل سے فلم بن رہی ہے اور میں اس میں مرکزی کردار میں ہوں۔ اس کی پہلی جھلک آج جاری ہو گیا ہے۔ میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گی کہ وہ میری فلم کے فرسٹ لک پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ فلم اور بھی بہترین ہونے والی ہے۔
ورلڈ وائیڈ چینل اور سبرنگ فلم پروڈکشنز اکشرا سنگھ میں انشومن مشرا، دھنی گپتا، ونود مشرا، انوپ اروڑہ، ونیت وشال، جے نیلم، مترو، بینا پانڈے، شوبھاکشن شکلا، پرتیبھا ساہو، للت اپادھیائے، سی پی بھاتیا، ودیا کے ساتھ اکشرا کو پیش کرتے ہیں۔ سنجیو مشرا، اکھلیش شکلا، سنجو سولنکی، رنکی شکلا، آر نریندر، آرین وشوکرما، کنو مکھرجی، سونو صنم ماہی، کنہیا ایس وشواکرما، سورو چودھری، سانایا گپتا، ریتیکا سنگھ، پپو خان، ایچ آر پی تریپتھ اور بابوئی ستیش یادو مرکزی کردار میں۔ فلم کے میوزک کمپوزر اوم جھا ہیں اور بول پیارے لال یادو ‘کوی جی’، سبھا ورما، پھنیدار راؤ اور راکیش نیرالا کے ہیں۔