عباس اورقمر النساء کواس وجہ سے پڑوسیوں نے مار ڈالاکیونکہ ان کے فرزند نے غیرمسلم لڑکی کو بھگا کر کی تھی شادی
نئی دہلی: اتر پردیش کے سیتا پورمیں ایک شخص اور اس کی اہلیہ کو ان کے پڑوسیوں نے لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ اس معاملے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتلمبینہ طورپر مقتول کے بیٹے اور ایک ملزم کی بیٹی کے مابین محبت کے معاملے کا نتیجہ تھا۔ جمعہ کو ہونے والے حملے میں عباس اور ان کی اہلیہ قمرالنساء نے اس واقعہ میں موقع پر ہی دم توڑ دیااورتمام قاتل موقع سے فرار ہوگئے۔
سیتا پورکے پولس سپرنٹنڈنٹ چکریش مشرا نے بتایا کہ چند سال قبل عباس کا بیٹا پڑوس کے گھر سے ایک لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عباس کے بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جب کچھ دن قبل عباس کے بیٹے کو جیل سے رہا کیا گیا تھا تو کنبہ کے کچھ افراد نے اس جوڑے پر حملہ کرنے کا مصوبہ تیار کیا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق متوفی جوڑے کے بیٹے شوکت اور رامپال کی بیٹی کے مابین ایک محبت کا معاملہ تھا۔ شوکات نے سال 2020 میں رامپال کی بیٹی کو اغوا کیا تھا۔ اس وقت رامپال کی بیٹی نابالغ تھی اور پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور شوکت کو جیل بھیج دیا۔ پولس کپتان چکریش مشرا نے کہاکہ "شوکت نے رام پال کی بیٹی کو ایک بار پھر اغوا کیا اور اس سال جون میں اس سے شادی کی۔”
پولیس کا کہنا ہے کہ تین اہم ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے اور دو دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعے میں ملوث ملزموں کو پکڑنے کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔