نئی دہلی 31 اگست ( یواین آئی ) مرکزی حکومت نے آئندہ 18 ستمبر سے پارلیمنٹ کا پانچ روزہ خصوصی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے جس میں پانچ نشستیں ہوں گی۔پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے جس میں پانچ نشستیں ہوں گی۔
Special Session of Parliament (13th Session of 17th Lok Sabha and 261st Session of Rajya Sabha) is being called from 18th to 22nd September having 5 sittings. Amid Amrit Kaal looking forward to have fruitful discussions and debate in Parliament.
— Pralhad Joshi (@JoshiPralhad) August 31, 2023
ಸಂಸತ್ತಿನ ವಿಶೇಷ ಅಧಿವೇಶನವನ್ನು… pic.twitter.com/k5J2PA1wv2
یہ 17ویں لوک سبھا کا 13واں اجلاس اور راجیہ سبھا کا 261واں اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امرتکال کے دوران نتیجہ خیزبات چیت کرنا چاہتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ20 جولائی کو شروع ہوا پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس، اس مہینے کی 11 تاریخ کو اختتام پذیر ہوا تھا۔ اس اجلاس کے دوران 23 دنوں میں 17 نشستیں ہوئی تھیں ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے منی پور کے معاملے پر تقریباً ہر روز ایوان میں ہنگامہ کیا تھا۔ تاہم اس دوران حکومت نے ہنگامہ آرائی کے درمیان کئی اہم بل منظور کرائے۔