کلکتہ (یواین آئی) گائے اسمگلنگ معاملے میں سی بی آئی ترنمول کانگریس گرفتار لیڈر انوبرتا منڈل کی بیٹی سکنیا سے پوچھ گچھ کے لیے بول پور جارہی ہے ۔ ای ڈی بھی اگلے دو دنوںمیںاندر سکنیا منڈل سے پوچھ گچھ کے لیے بولپور پہنچ سکتی ہے ۔گائے کی اسمگلنگ کے معاملے میں انوبرتا منڈل کی گرفتاری کے بعد سی بی آئی نے ان کی جائیداد کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سنسنی خیز معلومات ملی ہیں۔ دیکھا جا رہا ہے کہ نہ صرف انوبرتا کی بیٹی بلکہ ان کے رشتہ داروں جیسے گھر میں کام کرنے والے ، کار ڈرائیور، رشتہ داروں کے پاس بھی بہت بڑی جائیداد ہے ۔ سی بی آئی کا ماننا ہے کہ ان تمام جائیدادوں کے پیچھے گائے کی اسمگلنگ کا پیسہ ہوسکتا ہے ۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق انوبرتا کی بیٹی کے نام پر کم از کم رائس مل اور دیگر جائیدادیں پہلے ہی مل چکی ہیں۔
سی بی آئی کا ماننا ہے کہ اس رائس مل کی بیلنس شیٹ میں تضاد ہے ۔ سی بی آئی سوکنیا منڈل سے پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس جائیداد سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں۔سی بی آئی کے مطابق انوبرتومنڈل ابھی بھی سی بی آئی کی جانچ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ سی بی آئی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ پوچھ گچھ کے دوران اپنا منہ بھی نہیں کھول رہے ہیں ۔ انوبرتو کو 20 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جانا ہے ۔اگر سی بی آئی انوبرتو کی گرفتاری کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ان کی جسمانی حالت کو دیکھتے ہوئے ضمانت ملنے کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔ اس لیے سی بی آئی کے اہلکار کسی بھی قیمت پر گائے کی اسمگلنگ کے معاملے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ اس لیے سی بی آئی یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ سکنیا منڈل کے نام پر اتنی جائیداد کا مالی ذریعہ کیا ہے ۔ انوبرت منڈل کے گھر کے عملے ، رشتہ داروں سے بھی مستقبل میں پوچھ گچھ ہو سکتی ہے ۔