رام نومی تشدد یکطرفہ پولس کارروائی پر سماجوادی پارٹی کے لیڈر کا اعتراض
ممبئی: ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اورنگ آباد کے دورہ میں پولس کمشنر منوج لوہیا سے ملاقات کرکے اورنگ آباد میں رام نومی پر ہوئے تشدد میں ذمہ داروں اور پولس فائرنگ میں ہلاکت پر پولس پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے اس بات پر برہمی اور تشویش کا اظہار کیا کہ پولس کی یکطرفہ کارروائی سے یہاں دہشت اور خوف و ہراس ہےانہوں نے کہا کہ اورنگ آباد تشدد کے بعد پولس مسلمانوں اور مسلم نوجوانوں کو اپنا ہدف بنا کر یکطرفہ کارروائی کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ فساد کےاصل محرکات کا سراغ لگانے کے ساتھ یکطرفہ کارروائی پر فورا پابندی عائدکی جانی چاہئے کیونکہ اس سےحالات خراب ہونے کا خدشہ ہے قانون کے مطابق کارروائی کے بجائے کسی ایک طبقہ کو فساد کے بعد نشانہ بنانا غلط ہے۔
اعظمی نے تاریخی شہر اورنگ آباد کے دورہ میں وکلا سے ملاقات کی اس کے ساتھ گرفتارشدگان کے لئے قانونی امداد کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا اس کے ساتھ ہی بلا کسی وجہ کے جنہیں گرفتار کیاگیا ہے انہیں فورا رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے اورنگ آباد میں اعظمی نے رام نومی سمیت تمام جلسے جلوس پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا انہوں نےکہا کہ اشتعال انگیزیوں پر بھی قدغن لگانے کی ضرورت ہے اگر کوئی توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم یا مذہبی یا محترم اشخاص کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کرتا ہے اس پر سخت کارروائی کے ساتھ این ایس اے ۔ یو اے پی اے ایکٹ کا اطلاق کیا جائے اس کے ساتھ مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے معاملات میں وہ قانونی چارہ جوئی کرنے کے ساتھ صبرو تحمل سے کام لیں انہوں نے اورنگ آباد ۔جلگاؤ ں ۔ آکولہ ۔احمد نگر کے فسادات کو منظم سازش اور شرپسندوں کی امن خراب کرنے کی کوشش قرار دیا انہوں نے ریاست کو فساد کی آگ میں جھونکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔