سنت کبیرنگر(پرس ریلیز)جامعہ برکاتیہ حضرت صوفی نظام الدین لہرولی میں منعقدسالانہ جلسہ دستاربندی واولیاء کانفرنس میں حبیب العلماء علامہ شاہ صوفی محمد حبیب الرحمن رضوی سربراہ اعلی جامعہ ہذاوسجادہ نشین خانقاہ قادریہ،برکاتیہ،نظامیہ اگیاشریف نے قرآن کریم کی فضیلت واہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ :قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ آخری اورمستند ترین کتاب ہے جسے دین کے معاملے میں انسانیت کی ہدایت کے لیے محمد رسول اللہ ﷺپر نازل کیا گیا ہے ۔اِس کتاب ہدایت سے استفادہ انسان تب ہی کرسکتا ہے جب وہ اِسے پڑھے گا ، اِس کی تلاوت اور اِس کا مطالعہ کرے گا ۔ تلاوت قرآن کی فضیلت احادیث کی روشنی میں واضح ہے۔ رسول اکرم ﷺنے فرمایا: تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھلائے۔دنیاوآخرت میں وہی لوگ کامیاب وکامراں ہوں گے جو قرآن کے احکام کی پیروی کریں گے۔ ابتدائی چند صدیوںمیں مسلمان جب ہرجگہ قرآن کے حامل اورعامل تھے ‘ اس پر عمل کی برکت سے وہ دین ودنیا کی سعادتوں سے بہرہ ور ہوئے۔ لیکن مسلمانوں نے جب سے قرآن کے احکام وقوانین پر عمل کرنے کو اپنی زندگی سے خارج کردیا تب سے ہی ان پر ذلت ورسوائی کا عذاب مسلط ہے ۔ کاش مسلمان دوبارہ قرآن کریم سے اپنا رشتہ جوڑیں تاکہ ان کی عظمت رفتہ بحال ہوسکے۔
ان کے علاوہ نباض قوم وملت مولانابدرالدین نظامی،خطیب ہردل عزیزثانی سبحانی مولانا محمد علی نظامی اور خصوصی خطیب مولانا فاروق نظامی پرنسپل دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی صاحبان نے نام نہاد مولائیت کے لبادے میں ملبوس ماڈرن رافضیت کا رد بلیغ کرتے ہوئے عقیدہ حقہ کا اظہار کیا۔تینوں خطبا نے اپنے علمی، فکری اور بصیرت افروز خطاب سے سامعین کو محظوظ کرتے ہوئے فروغ علم و عمل اور استقامت علی الدین کا پیغام دیا۔
مداح خیرالانام فیصل رضا حشمتی ممبئی،یوسف آرزو بستی،سادس رضامحبوبی سدھارتھ نگر، قاری شکیل نظامی کشی نگر کی شرکت رہی۔ علاوہ ازیں قرب و جوار کے اداروں کے اساتذہ اور علماء کثیر تعداد میں شریک اجلاس رہے۔ بالخصوص استاذالعلماعلامہ حیدرعلی اشرفی سابق پرنسپل دار العلوم رضویہ دساواں ،مولانا مقصوداحمد پرنسپل جامعہ حنفیہ بستی،مولانا نثاراحمد اعظمی شیخ الحدیث شکرولی،مولانانجم الدین برکاتی،مفتی جلال الدین مصباحی، مولاناعمران مصباحی تدریس الاسلام بسڈیلہ، مولاناقاسم برہانی عزیزیہ نچلول،مولانا شمس الحق نظامی پرنسپل جامعہ نظامیہ شکرولی سنولی،مفتی شمس الدین نظامی،قاری توصیف رضامصباحی، مولانا مشہوداحمد اعظمی،مولاناآفتاب عالم اشرفی،مولانامحب الرحمن،قاری محبوب الرحمن نظامی غوثیہ رضویہ اگیاشریف،مفتی شکیل الرحمٰن نظامی، مولاناشرف الدین مصباحی گورکھپور،مولاناعبدالغفاراویسی،مولانا فدائے رسول فریدی علیمی دار العلوم رضویہ دساواں ، مفتی محمد طیب علیمی نظامی ،قاری محمد ہاشم علیمی نظامی ، قاری امیر حسن علیمی نظامی ، مولانا غلام غوث علیمی نظامی اساتذہ دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی، قاری مشتاق نظامی لہرولی، مولانا محمد عمرفیضی قاری مفتاح الحق علیمی بڑھیاں
حضور خطیب البراہین علیہ الرحمہ کے نبیرگان علامہ ضیاء المصطفیٰ نظامی،علامہ ثناء المصطفیٰ نظامی،علامہ محمد سعید نظامی اور اراکین و اساتذہ جامعہ برکاتیہ حضرت صوفی نظام الدین نے احسن طریقے سے جلسے کے جملہ امور کو آغاز سے انجام تک پہنچایا۔ جامعہ ہذا میں ہر طرف بہترین نظم و نسق ، ڈسیپلین، صفائی ستھرائی اور سہولت و انتظام کی جلوہ گری نظر آئی، ذمہ داران ادارہ مہمانوں کے استقبال اور ضیافت کا ترجیحی خیال کرتے ہوئے محسوس ہوئے۔
نقابت کی ذمہ داری اپنی الگ شناخت رکھنے والے نقیب مولانا امیر الدین شیرازی اور معروف نقیب مولانا محمد ہارون علیمی نظامی نے انجام دی ۔ گیارہ طلبہ کو دستاروسندسے سرفراز کیا گیا،حضرت حبیب العلماء دامت برکاتہم کے دعائیہ کلمات پر اجلاس کا اختتام ہوا۔