پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مہاراشٹر میں ونچت بہوجن آگھاڑی کا بڑا اجتماع

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 21, 2023
in خاص خبریں
0
مہاراشٹر میں ونچت بہوجن آگھاڑی کا بڑا اجتماع
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:بروز جمعرات 20 جولائی کو پرکاش بالاصاحب امبیڈکر کی قیادت میں ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی مہامورچہ میں ممبئی کی لگاتار طوفانی بارش کے باوجود مہاراشٹرا بھر سے ونچت بہوجن آگھاڑی ، یوا آگھاڑی ، مہیلا آگھاڑی،کامگار و ٹرانسپورٹ آگھاڑی اور ونچت مسلم أگھاڑی کے عہدیداران کے شانہ بہ شانہ متاثرہ خاندان کے لاکھوں افراد نے شرکت کی اور ممبئی کے آزاد میدان پر مورچہ کو زبردست کامیاب بنایا۔ بتا دیں کہ ونچت بہوجن آگھاڑی نے اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران مہاراشٹرا کی قبضہ جات سرکاری زمینوں کے نوٹس واپس لینے اور سات بارہ پر نام شامل کرنے اور ایس آر اے کے بند پروجیکٹ کو سرکاری تنظیموں کے ذریعے مکمل کروانا کے اپنے مطالبات کو لیکر ودھان سبھا پر ریاستی مہا مورچہ کا اعلان کیا تھا البتہ طوفانی بارش کے پیش نظر مورچہ کے مقام میں تبدیلی کی گئی۔ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے اس مہا مورچہ میں شامل ہونے والے لاکھوں افراد ایک روز پہلے ہی ممبئی کے دادر امبیڈکر پہنچ گئے تھے جہاں انکے قیام و طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ صبح دس بجے سے ممبئی مہا پالیکا مارگ پر واقع میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں ہاتھوں میں جھنڈے بینرز اور پلے کارڈ لیکر بھاری ہجوم جمع تھا۔ دوپہر ایک بجے تک سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن سے میٹرو سنیما تک سڑک کے دونوں جانب لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہر طرف نظر آنے لگا،سڑک مکمل جام ہوجانے کی صورت میں گاڑیوں کی آمد و رفت دونوں جانب سے بند کرنی پڑی۔ ناخوشگوار واقعہ رونما نا ہو اس لئے بڑی بھاری تعداد میں ممبئی پولس کے جوان چپہ چپہ پر موجود تھے اور ڈرون کیمرہ سے نظر رکھی جارہی تھی۔ اس موقع پر ونچت آگھاڑی کے قومی صدر بالا صاحب امبیڈکر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوۓ مہاراشٹرا سرکار سے اپنے مطالبات رکھے اور ودھان بھون جاکر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو تحریری میمورنڈم بھی دیا۔ نائب وزیر اعلی سے بات چیت کے بعد پرکاش امبیڈکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ آج ہم نے اپنے تین اہم مطالبات سر کار کے سامنے رکھے تھے جسے سرکار نے تسلیم کرلیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹرا سرکار کی خالی زمینوں پر کئی لاکھ پر مشتمل مہاراشٹرا کا بے گھر طبقہ لگ بھگ پانچ دہائیوں سے اپنے خاندان سمیت آباد ہے اسی طرح لاکھوں غریب کسان بھی سرکار کی بنجر زمینوں پر اپنی محنت سے کاشتکاری کرکے کسی طرح اپنے پریوار کا گزر بسر کررہا ہے ان کے قبضہ والی سرکاری زمینوں کے سات بارہ پر اب تک انکے نام نہیں ہے لہذہ کلکٹرز نے سرکار کے اشارے پر کئی دہائیوں بعد اب اچانک ساری زمینوں کو متعنہ مدت تک خالی کرنے کے لیے دو طرح کی الگ الگ قانونی نوٹس جاری کی ہے۔ سرکار کی اس اچانک کاروائی سے لاکھوں خاندان متاثر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دہائیوں سے زائد مدت سے کھیتی کی سرکاری اور ریونیو اراضی پر جن کے قبضہ ہے اب وہ ان زمینوں کے قانونی مالک ہیں اور انکے قبضہ کی زمینوں کے سات بارہ پر انکے نام شامل ہونے چاہیے۔ پرکاش امبیڈکر نے آگے بتایا کہ ممبئی نوی ممبئی کے سبھی زیر التواء ایس آر اے اور ری ڈیولپمنٹ کے پروجیکٹوں کو MHADA، MMRDA اور CIDCO کے حوالے کرکے ان کی تکمیل سرکار خود کرے ۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مورچہ کے سبھی شرکاء اور ریاستی سرکار کا شکریہ ادا کیا کہ ہمارا احتجاج مکمل کامیاب رہا ، سرکار نے ہمارے سبھی مطالبات تسلیم کرلیے ہیں اور اسمبلی کے اسی مانسون سیشن کے دوران اس متعلق فیصلہ لینے اور جی آر جاری کرنے کا نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے وعدو کیا ہے۔

Tags: اجتماعمہاراشٹرونچت بہوجن آگھاڑی
ShareTweetSend
Previous Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا جدیدکاری سے لیس انصاری آڈیٹوریم ایک مرتبہ پروگراموں کے لیے تیار

Next Post

مغربی چمپارن میں منعقدہ امارت شرعیہ کا 10 روزہ دعوتی و اصلاحی پروگرام اختتام پذیر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مغربی چمپارن میں منعقدہ امارت شرعیہ کا 10 روزہ دعوتی و اصلاحی پروگرام اختتام پذیر

مغربی چمپارن میں منعقدہ امارت شرعیہ کا 10 روزہ دعوتی و اصلاحی پروگرام اختتام پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In