پٹنہ (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بہادر فوجیوں کی بہبود اور بحالی کے لیے بہار اسٹیٹ ایکس سروس مین بینیولنٹ فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔ جمعرات کو مسلح افواج کے یوم پرچم کے موقع پر، فوجی بہبود ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مرگیندر کمار نے یہاںانیہ مارگ پر واقع ‘سنکلپ’ میںمسٹر کمار سے ملاقات کی اور انہیں مسلح افواج کے پرچم دن کا پرچم لگایا۔ اس موقع پر وزیرعلیٰ نے بہار اسٹیٹ ایکس سروس مین بینولنٹ فنڈ میں حصہ ڈالا اور ملک کے بہادر سپاہیوں کے تئیں احترام اور عقیدت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ فوجیوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ وہ اپنی جانوںکی قیمت پر قوم کو درپیش بیرونی اور اندرونی بحرانوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان بہادر فوجیوں کی فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے بہار اسٹیٹ ایکس سرویس بینوولنٹ فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا تعاون بہادر سپاہیوں کے لیے مشکور ہوگا۔اس موقع وزیرعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم کم چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر۔ ایس۔ سدھارتھ، محکمہ داخلہ کے سکریٹری کے۔ سینتھیل کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے خصوصی ایکزیکٹیو افسر گوپال سنگھ، سینک ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مرگیندر کمار، سینک ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کے جوائنٹ سکریٹری مسٹر پرویز عالم، سینک ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی سکریٹری پرشانت کمار۔ ، پٹنہ ڈسٹرکٹ سینک ویلفیئر آفیسر کرنل (ریٹائرڈ) منوج کمار، ریجنل آفیسر راجیش کمار اور دیگر افسران موجود تھے۔