لکھنؤ:(یواین آئی) سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ سماجی انصاف کی مخالف بی جے پی اب ریزرویشن کے خلاف پچھلے دروازے سے سیاست کررہی ہے۔یادو نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی شروع سے سماجی انصاف کی مخالف رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ لگاتار پسماندہ اور دلتوں کو دئیے جارہے ریزرویشن پر حملہ کر کے کمزور کررہی ہ۔ یونیورسٹی میں ٹیچروں کی تقرری میں ریزرویشن کی اندیکھی کی گئی۔ کئی یونیورسٹیوں میں پسماندہ طبقات کا حق مارا گیا۔ پچھڑوں کو عزت و وقار و حق دینے کو لے کر بی جے پی کی نیت کبھی ٹھیک نہیں رہی ہے۔ بی جے پی ریزرویشن کے خلاف چور دروازے کی سیاست کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک وبیرون لک کی یونیورسٹیوں کے کیمپس کھولنے کی تیاری ہورہی ہے ۔ اس سے ملک کے طلبہ۔ وطالبات کتنا مستفد ہونگے یہ تو وقت بتائے گا لیکن یہ بات یقینی ہے کہ ان میں ریزرویشن جیسا کوئی نظام نہیں ہوگا۔ بی جے پی اپنے سیاسی مقصد کی تکمیل کے لئے پچھڑوں کے ساتھ رہنے کا دکھاوا کررہی ہے۔ بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کے بعد دھوکہ دے دیتی ہے۔
ملک و ریاست کی یونیورسٹیوں میں جب ریزرویشن کا فائدہ نہیں دیا جارہا ہے تو بھلا بیرون لک یونیورسٹیوں میں دلت، پچھڑوں، قبائلی ٹیچروں و طلبہ و طالبات کو کیا احترام اور مقام ملے گا۔ اچھا ہوتا ہندوستان کے معروف اداروں کے کیمپس بیرون ملک میں بھی کھولنے کی کوشش کی جاتی۔
اترپردیش میں کوئی ایک نہیں کئی مثالیں ہیں جب بی جے پی حکومت نے پچھڑوں کا حق مارا ہے۔ پولیس تقرری میں ریزرویشن کی غلط تشریح کر کے سینکڑوں نوجوانوں کو نوکری سے محروم کردیا گیا۔ 69ہزار ٹیچر تقرری میں بڑے پیمانے پر ریزرویشن گھپلہ کیا گیا۔ بی جے پی حکومت کی نیت پچھڑوں و دلتوں کو حق اور حقوق دینے کے بجائے انہیں دبائے دکھنے کی ہے۔