لکھنؤ:29فروری(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی کی حکمت عملی اپوزیشن لیڈروں کو بدنام اور توہین کرنے کی ہے۔
پارٹی دفتر میں سماجوادی بابا صاحب امبیڈکر واہنی، سماج وادی ایس سی سیل، سماج وادی پارٹی اقلیتی سیل، سماج وادی پارٹی پسماندہ سیل کے قومی، ریاستی اور اضلاع کے ذمہ داروں کی میٹنگ یادو نے کہا کہ یہ وقت جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے جدوجہد کرنے کا ہے۔ بی جے پی کی حکمت عملی اپوزیشن لیڈروں کو بدنام اور رسوا کرنے کی ہے۔ لیکن یہ یقینی ہے کہ پی ڈی اے ہی این ڈی اے کو ہرائے گا۔ تبھی سماجی انصاف قائم ہوسکتا ہے۔ ہمارااتحاد ہی بی جے پی کو مرکز سے بے دخل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریزرویشن کا نظام کو تہس نہس کرنے پر آمادہ ہے۔ انڈیا اتحاد کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری سماج وادی پارٹی پر ہے۔ آئینی اداروں کا غیر جانبدار اور طاقت وار بنانا ضروری ہے۔ایس پی سربراہ نے سبھی ذمہ داروں اور کارکنان سے لوک سبھا الیکشن میں سبھی کو ہر ہفتے میں پانچ دن جمہوریت کو بچانے کے لئے دینے کی اپیل کی۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی اس وقت اپنی سب سے کمزور پوزیشن میں ہے۔ وہ آئینی اداروں کو اپنے سیل کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ یہ لوک سبھا الیکشن نوجوانوں اور کسانوں کے مستقبل کو بچانے کا انتخاب ہے۔ اس الیکشن میں ایک طرف سوشلسٹ لوگ ہیں جو آئین اور جمہوریت کے محافظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ بی جے پی حکومت میں خواتین اور لڑکیاں سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ پڑھا لکھا نوجوان بے روزگار ہے۔ بی جے پی نے سرمایہ کاری اور گراونڈ بریکنگ سریمنی کے نام پر جھوٹے دعوے کئے۔ یوپی میں کہیں بھی زمین پر سرمایہ کاری نظر نہیں آ رہی ہے۔ وزیر اعظم یوپی سے منتخب ہوتے ہیں لیکن گجرات میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ صنعتکار یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
بی جے پی اپوزیشن پارٹی کے ایم ایل ایز کو لالچ دے کر اور پیکیج دے کر توڑ رہی ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے خرید سکتی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں عوام بی جے پی کا صفایا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن ایم ایل اے نے دھوکہ دیا ہے وہ دھوکہ باز ہیں۔ جب وہ علاقوں میں جائیں گے تو عوام ان سے حساب لیں گے۔