نئی دہلی (پریس ریلیز)عزیزیہ رحمانی ایجوکیشنل اینڈویلفیئرفا ﺅنڈیشن نئی دہلی کے زیراہتمام امیرشریعت سابع حضرت مولانامحمدولی رحمانی ؒ کی شخصیت وخدمات پرکل ہند مضمون نویسی کے مسابقہ کے بعد جلسہ تقسیم انعام وایوارڈز ملی ماڈل اسکول کے کانفرنس ہال، جامعہ نگر ، نئی دہلی میں نہایت ہی تزک وحتشام کے ساتھ 5 فروری 2023 کومنعقد کیا گیا ۔پروگرام کی صدارت امارت شرعیہ بہار ،اڑیسہ جھارکھنڈ کے نائب امیر شریت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی صاحب نے فرمایا ۔ آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حضرت مولانا محمد ولی رحمانی کی خدمات بیش بہا ہےں۔ نئی نسل کو ان کی خدمات سے رو برو کرانا نہایت ہی ضروری ہے اور اس کے لئے عزیزیہ رحمانی فاﺅنڈیشن کے ذمہ دار ان مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس طرف سب سے پہلے سوچا اور عملی جامہ پہنایا ہے۔ جس کے لئے آج ہم سب جمع ہیں۔فاﺅنڈیشن کے سکریٹری مولانا محمد نجم الدین رحمانی نے بتایاکہ کل انعامات کی رقم 49,784 روپے کی ہیں ۔ جس میں تین کلیدی انعامات طے کیے گئے ہیں۔پہلاانعام 5000 نقداور پانچ ہزار کی کتابیں ،دوسراانعام3000 نقد اور تین ہزار کی کتابیں،اورتیسراانعام 2000 نقد مع دو ہزار کی کتابیں دی گئیں ہیں ۔اس کے علاوہ ممتاز11مقالہ نگاروں کو 2500 پچیس سو روپے کی کتا ب بطور انعام پیش کیا گیا ہے ۔ نیزسبھی شرکاءکوتوصیفی سند بھی دی گیئں ہیں۔ اس مسابقہ میں اول انعام جناب عبد القیوم مدرسہ قاسمیہ بحر العلوم، بیگو سرائے، دوم انعام محترمہ سعدیہ ستوتی کالج ، دہلی اور سوم انعام مولانامحمد جلال الدین قاسمی بنگلور کے علاوہ تشجیعی انعام کے لئے محترمہ نکہت پروین اڑیسہ، مولانا منہاج عالم ندوی امارت شرعیہ بہاراڑیسہ جھار کھنڈ،محترمہ عظمیٰ مہدی چودھری چرن سنگھ یونیورسیٹی ،میرٹھ ،جناب خالد سیف اللہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم ،سرائے میر، اعظم گڑھ، محترمہ صفیہ اختر سبحانی جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی ، جناب ارقم راہی البرکات پبلک اسکول، علی گڑھ، محترمہ ہما تحریم کلکتہ گرلس کالج، کلکتہ ، مولانا محمدشاہد رحمانی جامعہ رحمانی ،مونگیر، جناب محمدشیان کالج آف وکیشنل اسٹیڈیز، دہلی یونیورسیٹی، دہلی محترمہ لائبہ زرین فخرآسنسو ل گرلس کالج، آسنسول،مولانا اشفاق احمد قاسمی معہدالکتاب و السنہ ، نوادہ نے حاصل کیا ۔
اس موقعہ پر تقسیم ایوارڈ بھی رکھا گیا تھا ۔ جس میں مولانا محمد ولی رحمانی ایوارڈ 2022- مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی ، مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ 2022- پروفیسر صفدر امام قادری ، کالج آف کامرس ، پٹنہ اور تیسرا ایوارڈ پروفیسر شمس الرحمٰن فاروقی ایوارڈ 2022- پروفیسر احمد محفوظ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی خدمت میں پیش کیا گیا ۔ ان تینوں کے علاوہ عزیزیہ رحمانی فاﺅنڈیشن کی ساری چیزوں کو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے اور فاﺅنڈیشن کے ٹیکنیکل مسائل کو حل کرنے کی وجہ سے NR Information YouTube Channel کو بھی ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں ٹرافی پیش کیا ۔فاﺅنڈیشن کے سر پرست شہاب الدین رحمانی قاسمی نے بتایا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی تاریخ کو یاد رکھنا چاہیے اور نئی نسل کو بتانا چاہیے کہ انہوں نے امت کے لئے کیسی کیسی قربانیاں دی ہیں ۔ اسی لئے ان کے نام سے ایوارڈز دئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ حضرت مولانا محمد ولی رحمانی ؒ کے چندخاص لوگوںکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بھی ان کے اعزاز میںمیمنٹو اور شال پیش کیا گیا ہے۔
فاﺅنڈیشن کی چیئرمین محترمہ صبا انجم نے بتایا کہ ا س یادگاری تقریب میں دو اہم کتابوں کا اجرابھی عمل میں آیا ۔ ان میں سے ایک کتاب ’ کنور مہندر سنگھ بیدی سحر ‘ جن کے مصنف شہاب الدین رحمانی قاسمی ہیں اور دوسری کتاب ’ نیند کھلی تنہائی ‘ ہے ۔ جن کے مصنف ایم جے اظہر اور مرتب ڈاکٹر تسلیم عارف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اہم موقعہ پر مہمان خصوصی کے طور پر حاجی محمدانور رحمانی کلکتہ ، مولانا زکریا قاسمی زید کالج ، جناب فیروز صدیقی دہلی، ڈاکٹر واحد نظیر جامعہ ملیہ اسلامیہ ، مفتی نادر قاسمی اسلامک فقہ اکیڈمی دہلی، جناب وسیم مظفر نگر،جناب محمد صلاح الدین مونگیر،جناب منیر انجم پرانی دہلی ،ڈاکٹر نوشاد منظر،ڈاکٹر توقیر راہی ، جناب فیض الااسلام فیضی کریٹیواسٹار، مولانا سبحان نبی کریم دہلی، مولانا اسلم رحمانی خانقاہ رحمانی مونگیر، جناب سلیم میرٹھ کے علاوہ بڑی تعداد میںمہمانان کرام موجود تھے ۔