ممبئی(پریس ریلیز) انسان کے پاس جب سماج کو دینے کی لیے کوئی ویژن نہیں ہوتا ہے تواسے شیطان اچک لیتا ہے اور وہ ایسا ماحول تیار کرتا ہے جس سے سماج میں نفرت کا ماحول بنے اور سماج میں انتشار پھیلے ۔لیکن جب انسان کے پاس سماج کو دینے کے لیے کوئی بڑا مقصد ہوتاہے تو پھر سماج میں خوشگوار تبدیلی آتی ہے ۔سماج محبت اور ہمدردی کا گہوارہ بن جاتا ہے۔اس لیے ہر انسان کو اپنے خاندان اور سماج دونوں کے لیے فکر مند ہونی چاہیے ۔جب سماج ترقی کرے گا تو گھر خاندان بھی ترقی کرے گا۔مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے اورنگ آباد میں سنت سینا بھون میں استقبالیہ پروگرام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی صرف ایک سماج کی فلاح و بہبود کے لیے نہیں فکر کیا بلکہ سماج کے ہر طبقہ کی بھلائی کے لیے کام کیا ہے۔مسلم او بی سی سے لے کر سماج کے دبے کچلے اور پسماندہ برادری ،قبائل سب کے لیے کام کیا ہے ۔سرکار سے ہر کسی کے لیے تحریک چلائی ہے ۔چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔الحمد اللہ ہماری تحریک کی کوششوں سے ہمیشہ کامیابی ملی ،اور مختلف سرکاری نوکریوں میں مسلم او بی سی نوجوانوں کے لیے راستہ ہموار ہوئیں ہیں اور مسلم او بی سی برادری معاشی اعتبار سے مضبوط ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہماری تحریک آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کی شاخیں نہ صرف مہاراشٹر بلکہ دہلی سمیت ہندوستان کے کئی مقامات پر شروع کی گئی ہیں ۔“ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سماج کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے ،یہ ہمارے لیے بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری خدمات کو قبول فرمایے اور ہماری قوم کے پسماندہ برادری کواوپر اٹھانے میں ہماری مدد کرے ۔آمین