لکھنؤ:سینئر صحافی وملیش کمار پانڈے اور نو جوان صحافی اوم پانڈے کے اچانک انتقال پر یو پی پریس کلب میں میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیاگیا ۔ اس درمیان کثیر تعداد میں صحافیوں نے اپنے رنج وغم کا اظہار کر تے ہو ئے تعزیت پیش کی ہے ۔ اور دو منٹ کا ’مون ‘ رکھ کر ان کی تسکین روح کی خواہش ظاہر کی گئی ۔ اس موقع پر مقررین نے تعزیتی نشست کو خطاب کر تے ہو ئے صوبائی حکومت سے متوفی کے لواحقین کو مالی امداد دئے جانے کی مانگ کی ۔ ساتھ ہی سبھی صحافیوں نے وزیر اعلیٰ جن آروگیہ اسکیم (آیوشمان بھارت ) کے فارم فوری بھرنے کی اپیل کی ۔ اس اجلاس میں یو پی روکنگ جرنلسٹ یونیئن کے صدر حسیب صدیقی ، اتر پردیش منظور شدہ نامہ نگار سمیتی کے سکریٹری شیو شرن سنگھ ، نائب صدر آشیش کمار سنگھ ، خازن صدر آلوک تر پاٹھی ، سینئر صحافی سریش بہادر سنگھ ، وجے شنکر پانڈے ، گیا نیندر شکلا ، شاشوت تیواری ، انوراگ سریواستو ، وجے مشرا ، انکت سر یواستو ، رشی مشر ا، سنتوش مشرا ، ابھیشیک مشرا ، ناوید شکوہ ، رامانند شاستری ، راجیو سنگھ ، ڈی پی شکلا ، ششی ناتھ دوبے ، اویناش شکلا ، جتیندر یادو ، راکیش شکلا ، تمنا فریدی ، مکل مشرا ، سنجے پانڈے ، پر ملا جی ، اجے کمار ، سمیت کثیر تعداد میں صحافی مو جود تھے ۔