نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے منگل کو تین ریاستوں میں چار لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور اداکار راج ببر اور سینئر لیڈر آنند شرما کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ہماچل پردیش، مہاراشٹرا اور ہریانہ کی چار سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اداکار راج ببر کو ہریانہ کی گڑگاؤں سیٹ سے جبکہ بھوشن پاٹل کو مہاراشٹر میں ممبئی شمالی لوک سبھا حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔کانگریس نے ہماچل پردیش کی سیٹوں کے لیے بھی امیدواروں کا انتخاب کیا ہے جس میں سینئر لیڈر آنند شرما کو کانگڑا سیٹ سے اور ستپال رائے زادہ کو ہمیر پور سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔