سونبھدر:(یواین آئی) نیشنل انکوائری ایجنسی(این آئی اے) کے ڈپٹی ایس پی تنزیل احمد اور ان کی بیوی فرزانہ کے قتل کے معاملے میں پھانسی کی سزا پائے شاطر مجرم منیر کی بیماری کی وجہ سے پیر کو وارانسی میں موت ہوگئی۔
جیل سپرنٹنڈنٹ جگدمبا پرساددوبے نے تایا کہ بجنور ضلع میں این آئی اے کے ڈپٹی ایس پی تنزیل احمد اور ان کی بیوی فرزانہ کے قتل کے معاملے میں منیراحمد کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ گذشتہ دو اپریل کواسے سونھدر کے گرما جیل میں بھیجا دیا گیا تھا۔وہ بیمارچل رہا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق منیرگلن یری سنڈروم،یورین انفکشن و بلڈ پریشرکامریض تھا۔19نومبر کو طبیعت زیادہ خرا ب ہونے پر اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے اسے بی ایچ یو اسپتال ریفر کردیا تھا جہاں آج صبح 9:35 اس کی موت ہوگئی۔