نئی دہلی(فرحان یحییٰ) ڈپٹی میئر آل محمد اقبال اور دلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سیّد احمد بخاری اور پی ڈبلیو ڈی اور دلی جل بورڈ و ایم سی ڈی کے اعلی افسران اور جامع مسجد حلقہ کی کونسلر سلطانہ آباد سمیت ایک وفد نے جامع مسجد و اطراف کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے درمیان جامع مسجد کی سیڑھیوں کے نیچے پانی بھرا رہنے اور عوامی بیت الخلا کی خستہ حالت دیکھ کر ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے سخت لہجے میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ فوری طور پر ان تمام پریشانیوں کو حل کیا جائے اور عوامی بیت الخلا کی
از سرے نو تعمیر کی جائے۔ اس کے علاوہ اس علاقے کے عوام اور خاص طور پر شاہی امام احمد بخاری صاحب سے ڈپٹی میئر ال محمد اقبال نے علاقے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جس پر عوام نے ڈپٹی میر آل محمد اقبال کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔