حیدرآباد:تلنگانہ این آر آئی فورم سعودی عرب و حیدر آباد چیا پٹر کی جانب سے غریب اور مستحق 200 خاندانوں میں مکمل ایک ماہ کا راشن کٹ تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر تلنگانہ این آرآئی فورم محمود بن جعفر مصری ، چیف ایڈوائزر وحید الدین اور سینیئر جرنلسٹ محمد امین الدین انصاری موجود تھے۔ راشن لینے آنے والی خواتین نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے تلنگانہ این آر آئی فورم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ رمضان میں ہمارے چولھے ٹھنڈے پڑے ہوئے تھے ایسے میں اللہ تعالی نے این آر آئی فورم کو ہماری خدمت کیلئے بھیجا اور ہمیں ایک ماہ کا راشن کے تواسط سے ملا۔ عوام نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ اس تنظیم کے تمام ذمہ داران کو دارین کی سعادتیں نصیب کریں اور اسکے خدمت خلق کے جذبہ کو مزید تقویت ملے۔ اس موقع پر نائب صدر تلنگانہ این آر آئی فورم محمود مصری نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ 150 لوگوں کے گھر راشن پہنچائیں لیکن لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہمارا دل گوارا نہیں کیا کہ ہم کسی کو خالی ہاتھ لوٹائیں چنانچہ ہم نے فوری اقدامات کرتے ہوئے راشن کٹ کی تعداد کو بڑھادیا۔ مایوس خواتین خوشی سے اللہ کے حضور ہاتھ اٹھا کر دعا گو ہوگئیں۔ ہمارے کارکن ان کی دعاؤں کو پا کر اپنی محنت و مشقت کو بھول گئے اور جذ بہ خدمت جوش پر آ گیا۔ صدر تلنگانہ فورم عبدالجبار نے ریاض سے ویڈیو کال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہم سے مخلوق کی خدمت کا کام لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے رفقا کے کام کو سراہا اور کہا کہ رمضان کی اس تیز دھوپ میں انتظامات کرتے ہوئے جو انہوں نے کام کیا اس کا اجر اللہ تعالی ضرور دے گا ہم تو صرف شکر یہ اداکر سکتے ہیں۔ چیف ایڈوائز وحید الدین نے کہا کہ تلنگانہ فورم دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑ والیکر چل رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم بلالحاظ وملت ہر دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔ سینئرصحافی امین انصاری نے کہا کہ تلنگانہ این آر آئی فورم سعودی عرب میں حجاج کی خدمت سے لیکر وہاں تارکین وطن کی اموات پر انہیں وطن عزیز بھیجنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی اور پریشان حال لوگوں کی دل کھول کر مدد کرتی ہے کیونکہ اس تنظیم کے ذمہ داران اپنے سینے میں دکھی انسانیت کی خدمت کا دل رکھتے ہیں۔ آج راشن کی تقسیم اس کا ایک حصہ ہے۔ راشن تقسیم کرنے کیلئے جوکٹ تیار کی گئی جس کے لئے شب و روز محنت کرنے والوں میں محمد نعیم الدین، محمد کبیر، محمد لڈو، محمد فیضان، انس محمود مصری ، ریحان مصری، محمد خواجہ ،محمد ایاز ،محمد ابوبکر عرف ابو اور دیگر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔