نئی دہلی (یو این آئی) دہلی نیشنل کیپیٹل ریجن سمیت شمالی ہندوستان میں منگل کی دوپہر 2.28 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اس کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں شمال مغربی نیپال میں 29.41 شمالی عرض البلد اور 81.68 مشرقی طول البلد پر تھا۔ نیپال، ہندوستان اور تبت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ہندوستان میں دہلی نیشنل کیپیٹل ریجن اور اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ اور بہار میں نیپال کے پڑوسی علاقوں میں لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔ کہیں سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھر
کھٹمنڈو سے خبر ہے کہ نیپال میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیپال کے نیشنل سینٹر فار ارتھ کوئک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ کے مطابق 14.43 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز باجوڑہ ضلع کے میلہ میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 تھی۔
این ای ایم آر کے سربراہ لوک بیجے ادھیکاری کے مطابق دوپہر 2.43 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز باجوڑہ کے میلہ میں تھا۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 10 نومبر کو نیپال میں زلزلے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔