نئی دہلی:لال قلعہ دہلی میںعید الفطر کے مو قع پر عوام ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)کی جانب سے ہر سال لگنے والا” عید ملن میلہ "اپنی روایاتی شان و شوکت کے ساتھ اس بار بھی 22،اپریل سے شروع ہو کر 7،مئی 2023تک جاری رہے گا۔اس کی اطلاع عید ملن میلے کی بانی جا مع مسجد دہلی کی سابق کونسلر اظہر شگوفہ نے آج ایک بیان میں دی ہے۔
میلے میں تمام مذاہب کے لوگ بلا تفریق مذ ہب و ملت شر کت کر کے نہ صرف لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ اس نفرتی ماحول میںعید کی خوشیوں میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ برا بر شریک ہو رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے یہ عید ملن میلہ قومی اتحاد کی علا مت بن گیا ہے ۔اس میلے کی روح رواں عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدراور جامع مسجد دہلی کی سابق کونسلر اظہر شگوفہ نے بتا یا کہ میلے کا آغاز انہوں نے سال 1999میںاس وقت کیا تھا جب وہ کونسلر تھیں تب سے یہ میلا ہر سال مسلسل لگایا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2019سے سال 2021تک تین سالوں تک کورونا کی وجہ سے میلے کا انعقاد مسترد کر دیا گیا تھا ۔ جسے گذشتہ سال 2022 سے دوبارہ سے جاری کر دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس بار میلے کا انعقاد پہلے سے بھی زیا دہ زورو شور سے کیا گیا ہے اور کئی جدید قسم کے جھولے بھی میلہ کی شان بڑھائیں گے جو7،مئی2023 تک جاری رہے گا ۔اظہر شگوفہ نے بتا یا کہ اس بار لوگوں کی تفریح اور شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے میلے میں کئی نئے جھولوں اور کئی نئے کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے اس کے علا وہ لوگوں کی دلچسپی کیلئے کئی نئے پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ میلے کا لطف حا صل کر سکیں ۔انہوں نے بتا یا کہ اس میلے کا آغاز کا مقصد خصو صا ً مسلم خواتین کی دل جوئی کیلئے کیا تھا تاکہ رمضان کے مبارک مہینے میں گھر کی چولھا چکی سے فارغ ہوکر مسلم خواتین کچھ دما غی سکون حا صل کر سکیں ۔میلے میں بڑی تعداد میں دوسرے مذاہب کے لوگ بھی شر کت کر رہے ہیں جس سے کی مقبولیت روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہے اور اس کی رونق میں چار چاند لگ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال کے حجاب شو کو کافی مقبولیت حا صل ہوئی تھی۔اس بار بھی کچھ نیا کر نے کیلئے ہماری منصو بہ بندی جاری ہے ۔