ممبئی(ایجنسیاں)اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں کرسکی۔ بعض میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک صرف 34 کروڑ روپے کا منافع کمایا۔
بالی ووڈ تجزیہ کاروں کے مطابق فلم کو تقریباً ایک ہفتے کی چھٹیوں کے دوران ریلیز کیا گیا تھا۔
اس دوران رکشا بندھن کا تہواراور یوم آزادی بھی گزرا، ان مواقعوں پر سرکاری تعطیلات ہوتی ہیں۔
اس کے باوجود اکشے کمار کی فلم شائقین کو اپنی طرف متوجہ نہیں کرسکی۔
فلم ’رکشا بندھن‘ میں اکشے کے مدمقابل بھومی پڈنیکر نے اداکاری کی ہے، فلم کی کہانی لالا کیدرناتھ (اکشے) کے گرد گھومتی ہے۔
لالا کیدرناتھ کی زندگی کا واحد مقصد اپنی چار بہنوں کی اچھی گھروں میں شادیاں کروانا ہے۔