بدھ, جولائی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

’سونے کے حصول‘ کی ناکام کوشش میں زمین کی کھدائی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 28, 2024
in خاص خبریں
0
’سونے کے حصول‘ کی ناکام کوشش میں زمین کی کھدائی
0
SHARES
40
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے ایک گاؤں میں حکام کو ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے اِس گاؤں میں موجود اینٹوں کے ایک بھٹے کے قریب سینکڑوں لوگ جمع تھے جو ’سونے کے حصول‘ کے لیے یہاں زمین کو کھود رہے تھے۔یہ اطلاع دیتے ہوئے بی بی سی اردو نے بتایا کہ یہاں آنے والے ایک شہری مہنتا کمار نے بتایا کہ ’میں نے لوگوں سے سُنا کہ یہاں کی مٹی سے سونا نکل رہا ہے۔ اسی لیے میں بھی سونا تلاش کرنے کی امید میں یہاں آیا ہوں۔‘
یہاں آنے والے بہت سے افراد ایسے تھے جو مہنتا کی طرح سُنی سنائی باتوں پر یقین کر کے یہاں پہنچے تھے۔اس صورتحال کے باعث مقامی انتظامیہ نے گاؤں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد سے اس مقام پر بھیڑ تو کم ہوئی ہے، تاہم اس معاملے پر بحث نہیں رک رہی ہے اور چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ کیا واقعی یہاں مٹی کے نیچے سے سونا دریافت ہو رہا ہے؟
اینٹوں کا یہ بھٹہ بنگلہ دیش کے ضلع ٹھاکرگاؤں میں واقع ہے۔اس بھٹے کے مالک کے مطابق لگ بھگ ایک ماہ قبل اچانک خبر پھیل گئی کہ بھٹے کے قریب موجود مٹی سے سونا نکل رہا ہے۔اس علاقے کے ایگزیکٹیو آفیسر رقیب الحسن کا کہنا ہے کہ ’یہ ممکن ہے کہ کسی کو شروع میں مٹی سے سونے کا کوئی ٹکڑا ملا ہو جس کے بعد یہ افواہ پھیل گئی۔‘رقیب نے بتایا کہ انھوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اس مٹی سے سونا نکلتے نہیں دیکھا۔تو کیا مٹی سے سونا نکلنے کی باتیں محض افواہ ہیں؟ گاؤں کے بہت سے لوگ ایسا نہیں مانتے۔اس گاؤں سے تعلق رکھنے والی مقامی صحافی فاطمہ کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اپنی آنکھوں سے کسی کو مٹی کے نیچے سے کچھ نکالتے ہوئے دیکھا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’ایک شخص کو میرے سامنے مٹی کی کھدائی کے دوران کوئی چیز ملی۔ لیکن اس بات کی تصدیق کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آیا وہ سونا تھا یا کچھ اور۔ کیونکہ کھدائی میں مصروف کسی شخص کو جیسے ہی کوئی چیز ملتی ہے تو وہ فوراً یہ جگہ چھوڑ دیتے ہیں، وہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔‘گاؤں کے ایگزیکٹیو آفیسر رقیب الحسن بھی کہتے ہیں کہ اس بارے میں کوئی بھی کچھ بتانا نہیں چاہتا تھا۔
رقیب الحسن کے مطابق ابتدا میں چند لوگ ہی یہاں پہنچے تھے لیکن جیسے ہی یہ خبر پھیلی تو ہر عمر کے سینکڑوں افراد ہر روز دور دور سے یہاں آنے لگے۔انھوں نے بتایا کہ بعدازاں صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی کہ قریبی اضلاع سے بھی لوگ سونا تلاش کرنے کی امید میں اس اینٹوں کے بھٹے پر پہنچنا شروع ہو گئے۔ ’مردوں سے لے کر عورتوں اور بچوں تک سب نے جو کچھ ہاتھ میں آیا اس سے دن رات مٹی کھودنی شروع کر دی۔‘
مقامی انتظامیہ کے مطابق جب صورتحال بدتر ہوئی اور یہ خبر ملکی میڈیا میں آنے لگی تو حکام نے گذشتہ سنیچر کی شب اس علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ضلعی ایگزیکٹیو آفیسر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اینٹوں کے بھٹے کے قریب مٹی کے ڈھیر سے سونا ملنے کی افواہ کی وجہ سے گذشتہ چند دنوں سے مقامی لوگوں کے علاوہ قریبی اضلاع سے سینکڑوں لوگ بیلچوں اور کھدائی کے دیگر سامان سے روزانہ مٹی کھود رہے ہیں۔‘’وہ کھدائی کرتے ہیں اور سونا تلاش کر رہے ہیں۔ لوگ جارحانہ ہو رہے ہیں اور سونا تلاش کرنے کی امید میں آپس میں جھگڑ رہے ہیں۔‘
رقیب الحسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ’شروع میں لوگوں کی تعداد کم تھی، لیکن پچھلے پانچ سات دنوں میں ان کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہو گیا، اس وقت حالات قابو میں تھے اور ہم اس کی نگرانی کر رہے تھے۔ لیکن بعد میں ہم نے دیکھا کہ اتنی بڑی بھیڑ وہاں جمع ہو رہی ہے کہ پورا علاقہ کسی بازار میں تبدیل ہو گیا۔‘

انھوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد صورتحال انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔انھوں نے کہا کہ اب کھدائی کی وجہ سے سڑک پر پھیلی مٹی کو ہٹا کر اینٹوں کے بھٹے کے اندر رکھنے کا کام جاری ہے۔علاقے میں ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی ضیا الرحمان نے بتایا کہ ’اب اس مقام پر تعینات پولیس اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ کھدائی کا کوئی کام نہ ہو۔ کسی کے پاس سونا ملنے کے شواہد نہیں ملے۔‘یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے۔اس بارے میں کئی پوسٹس منظرِ عام پر آئی ہیں۔ یہ افواہ بھی سنی گئی کہ کوئی وہاں جعلی زیورات پھینک کر لوگوں کو بے وقوف بنا رہا ہے۔

Tags: بنگلہ دیشدلچسپ صورتحالزمینکھدائیمقامی انتظامیہ
ShareTweetSend
Previous Post

کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی

Next Post

امسال حج کے موقع پر شیخ ماہر المعیقلی عرفہ کا خطبہ دیں گے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امسال حج کے موقع پر شیخ ماہر المعیقلی عرفہ کا خطبہ دیں گے

امسال حج کے موقع پر شیخ ماہر المعیقلی عرفہ کا خطبہ دیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In