نئی دہلی (یو این آئی) نیشنل مینزکم میرٹ اسکالر شپ اسکیم کے تحت سال 2022-23 کے لیے این ایم ایم ایس ایس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2022 ہے۔ اسکالر شپس معاشی اعتبار سے کمزور طبقوں کے ہونہار طلباء کو دی جاتی ہے تاکہ سیکنڈری اسٹیج پر وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے ان کے اندر حوصلہ پیدا ہو اور آٹھویں کلاس میں ان کے ڈروپ آؤٹ یعنی انہیں بیچ میں ہی تعلیم چھوڑنےکے سلسلے کوروکا جاسکے ۔
ہر سال نویں جماعت کے منتخب طلباء کےلئے ایک لاکھ تازہ وظائف دیئے جاتے ہیں اور ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی ادارے کےاسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے لئے نویں سے 12ویں جماعت تک میں ان کے تعلیم کے سلسلے میں تسلسل اور تجدید کی جاتی ہے۔ اسکالرشپ کی رقم 12000 روپے سالانہ ہے۔
نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر موجود ہے۔ طلباء کو دی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم دیا جاتا ہے۔ این ایم ایم ایس ایس اسکالر شپ (وظائف) ڈی بی ٹی موڈ کے بعد پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے الیکٹرانکس منتقلی کے ذریعے منتخب طلباء کے بینک کھاتوں میں براہ راست تقسیم کیے جاتے ہیں۔ یہ ایک مرکزی شعبہ کی اسکیم ہے۔
ایسے طلباء جن کے والدین کی تمام ذرائع سے آمدنی سالانہ 350000 روپے سے زیادہ نہیں ہے اسکالرشپ حاصل کرنے کے مجاز ہیں۔طلبا کے اسکالرشپ کے ایوارڈ کے لیے سلیکشن ٹیسٹ میں شرکت کے لیے ساتویں کلاس کے امتحان میں کم از کم 55 فیصدنمبریا مساوی گریڈ ہونے چاہئیں۔درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل طلبا کے لئے 5 فیصد تک چھوٹ ہے۔
تصدیق کی دو سطحیں ہیں، ایل ایک انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او) لیول ہے اورایل دوضلع نوڈل آفیسر (ڈی این او) لیول ہے۔آئی این او لیول (ایل ایک) کی تصدیق کی آخری تاریخ 15 دسمبر 2022 ہے اورڈی این او لیول (ایل دو) کی تصدیق کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے۔