سورت : گجرات کے سورت شہر میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسرو کا سائنسدان ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق متول ترویدی نامی یہ شخص خود کو اسرو کا سائنسدان بتاتے ہوئے میڈیا کو انٹرویو دے رہا تھا۔
متول میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وہ دعویٰ کر ہا تھا کہ اس نے چندریان 3 کے لینڈر ماڈیول کو ڈیزائن کیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ 23 اگست کو جب چندریان 3 نے چاند پر نرم لینڈنگ کی تو متول نے میڈیا کو انٹرویو دینا شروع کر دیا۔اس انٹرویوز کے بعد اس کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔
متول خود کو اسرو کا اسسٹنٹ چیئرمین بتا رہا تھا۔ اس سے متعلق ایک فرضی تقرری خط بھی متول نے لوگوں کو دکھایا۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس شخص کا چندریان 3 یا اسرو سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جو دعوے کیے گئے ہیں وہ فرضی ہیں۔پولیس کے مطابق متول لوگوں کو اسرو سے متعلق فرضی پیغامات بھیجتا تھا۔