نئی دہلی: کل یعنی 5 مئی 2023 کو جمعہ کے دن کروڑی مل کالج،دہلی یونیورسٹی، کے آخری سال کے طلبا کیلئے الوداعیہ تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔عیاض احمدکی جانب سے موصولہ خبر کے مطابق اس پروگرام کا آغازڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آف ٹیچرس ڈاکٹر محمدیحییٰ صبا کے خوش آمدیدی خطاب سے ہوا۔بزمِ ادب کے انچارج ڈاکٹر مجیب احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیںخوشی ہے کہ اس طرح کے بڑے پروگرام کاانعقاد ہم کالج کے اردو ڈپارٹمنٹ کے آغاز سے ہی ہر سال کرتے آ رہے ہیں، انہوںنے اس میں بہتری لانے کیلئے کوشش کا عہد بھی کیا۔ اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محسن صاحب نے کہا کہ ہم اس موقع پر خوش بھی ہیں اور غمزدہ بھی کیوں کہ ہمارے طلبہ تین سال ہم سے پڑھنے اور استفادہ کرنے کے بعد ہم سے جدا ہورہے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر ہر طالبہ کو سرٹیفیکیٹ اور مومنٹوز تقسیم کیے گئے۔آخری سال کے طلبہ نے اپنے جونیئرس ،اور کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے ان کو بڑی محبت سے الوداعیہ کہا۔مختلف طلبہ نے اس پر مسرت موقع پر غزل، گیت، شاعری اور دیگر قسم کے پر لطف فارمنسس اسٹیج پر پیش کئے،کل ملا کر بزم ادب کا یہ الوداعیہ پروگرام بہت ہی خوب اسلوبی سے اپنے اختتام کو پہنچا۔آخر میں بزمِ ادب کی صدر سریا شیخ نے تمام ٹیچرس،بزم ادب کے اراکین اور وہاں موجود سبھی مہمانان کے ساتھ ساتھ تمام طلبہ کا شکریہ ادا کیا ۔