جلگائوں : برائٹ یوتھ فائونڈیشن جلگائوں میں بڑی تیزی کے ساتھ اپنے قدم جما رہا ہے اور اپنی عوامی سرگرمیوں کی وجہ سے عوام کا دل بھی جیت رہا ہیں ۔ یہاں نہ صرف کالج کے مسائل حل ہو رہے ہیں بلکہ سماج بھی اس کی افادیت سے کافی حد تک مستفیض ہو رہا ہے۔ عید ۲۰۲۳ء سے فائونڈیشن کی سرگرمیوں کا لگاتار سلسلہ جاری ہیں ۔ فائونڈیشن کے صدر شیبان فائز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فائونڈیشن ہر آن عوامی خدمات انجام دیتا رہے گا نیز طلبہ و نوجوانوں کے ذریعہ مثبت سماجی تبدیلی کی خاطر ہر ممکن میدانِ عمل میں کار فرما رہے گا ۔ فائونڈیشن نے تانباپور میں ہوئے اس مفت الیکشن کارڈ کیمپ میں ۲۷۰ سے زیادہ الیکشن کارڈ بنوائے جو علاقہ تانباپور کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے ۔ کیمپ کے اس موقعہ پر نوجوانوں کی محنت ، لگن ، جوش و جذبہ کو دیکھ کر بزرگوں نے فائونڈیشن کو دعائوں سے نوازا نیز علاقہ کے عوامی لیڈرس نے ہر ممکن فائونڈیشن کے تعاون کا اعلان کیا ۔ کیمپ کو کامیاب بنانے میںبرائٹ یوتھ فائونڈیشن کے صدر شیبان فائز ، نائب صدر اکرم دیشمکھ ، سیکریٹری عمر فاروق ، سوشل گروپ صدر سمیر خان ، تانباپور صدر یوسف خان ، مسلم کالونی صدر حزیفہ شیخ، نائب صدر ارباز کھاٹک ، سوشل میڈیا صدر رضوان شیخ ، ٖفائونڈر ممبر دانش کھاٹک، سیکریٹری فیضان رفیق پیش پیش تھے ۔ کیمپ کے اس موقعہ پر سماجی خدمت گزار وسیم باپو ، آصف شاہ ، سونوں ، ذاکر سید ، شعیب کھاٹک ، رضوان باغبان ، تنویر پٹیل ،اقبال شیخ ، ایوب چاچا ، فائونڈر ممبر آکف پٹیل ، وسیم خان ، جنید شاہ، کریم لالہ وغیرہ حضرات موجود تھے ۔