لکھنؤ۔۴؍مارچ(پریس ریلیز ) علامہ شبلی نعمانی میمور یل میں میڈیکل ہیلپ لائن کے زیراہتمام ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد اندرا نگر میں کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پرشمس تبریز شیخ نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر مسیح الدین نے ا نجام دئے۔انہوں نے کہاکہ یہ کیمپ نعمان اعظمی کی کاوشوں سے چل رہاہے ، نعمان اعظمی نے ہمیشہ بے لوث خدمت کی ہے ۔ڈاکٹرسعید احمد صاحب نے دوردراز سے آئے مریضوں کی جانچ کی۔
پروگرام کاآغاز قاری ادریس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پرمہمان ڈاکٹروں نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو چاہیے کہ ہم لوگ اپنی صحت کیلئے بیدار رہیں اوروقفے وقفے سے جانچ کراتے رہیں ۔
کیمپ کو کامیاب بنانے میں نعمان اعظمی کے علاوہ اشرف علی نے اہم کردار ادا کیا۔ کیمپ کے اراکین نے مختلف اضلاع سے آئے تمام مریضوں کو مفت دوائیں تقسیم کرکے ان کا شکر یہ ادا کیا۔ آخیر میں تنظیم کے کنوینر محمدادریس نے کیمپ کی کامیابی پر تمام اراکین کا شکر یہ ادا کیا ۔