دھیان چند اسٹیڈیم میں منعقد افتتاحی تقریب میں جاوید اختر نے کی شرکت
نئی دہلی: نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں جمعہ کو مشہور ادبی میلے ‘جشن ریختہ’ کے آٹھویں ایڈیشن کا افتتاح ہوا۔اس افتتاحی سیشن میں مشہور شاعر جاوید اختر نے اپنی موجودگی درج کرائی۔ سہ روزہ جشن کا آغازمحفل خانہ کے عظیم پنڈال میں ادارہ کے بانی جناب سنجیو صراف نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ریختہ کی سرگرمیوں سے حضرین کو واقف کرایا۔
انہوں نے حالیہ دنوں میں ریختہ کی سرگرمیوں میں آنے والی تیزی پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح کتابوں کے ڈیجیٹلائزیشن کی رفطار میں تیزی آئی ہے۔انہوں نے یہ بھی باتایا کہ جلد ریختہ کی سرگرمیاں گجراتی زبان میں بھی سامنے آئیں گی کیونکہ ریختہ گجراتی زبان میں اپنی ویب سائٹ لانچ کرنے والا ہے۔جناب سنجیو صراف نے اس موقع پر اعلان کیا کہ آئندہ ماہ جشن ریختہ کا اہتمام دبئی میں ہوگا،جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
اردوزبان کے معروف شاعر جناب جاوید اختر نے اپنے خطاب میں ریختہ اور بانی ریختہ کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔ خیال رہے کہ جسشن ریختہ کے آٹھویں ایڈیشن میں 150 سے زیادہ فنکاروں کی موجودگی کے درمیان 4 اسٹیج سے 60 سے زائد پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔جس میں صف اول کے ادیب وشعرا کی شرکت ہوگی۔ نوٹ کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ جشن ریختہ کی افتتاحی تقریب کی تفصیل ادارہ نے ” ہندی” میں جاری کردہ ایک ریلیز میں دی ہے۔