مکہ مکرمہ، 12 دسمبر (یو این آئی) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث تعلیمی سرگرمیوں میں خلل آیا ہے تو عوام کو بارشیں ختم ہونے تک گھروں سے باہر نہ نکلنے پر خبردار کیا گیا ہے ۔قومی مرکز ِ موسمیات کو موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مکہ مکرمہ میں طلباء کی حفاظت کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔مکہ امارات کے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ "آپ کی حفاظت کے لیے، ہماری درخواست ہے کہ آپ بارش کا موسم ختم ہونے تک گھر پر ہی رہیں اور پانی جمع ہونے والے مقامات سے دور رہیں۔”
دوسری جانب وزارت تعلیم سے منسلک مکہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی مرکز ِ موسمیات کو موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مکہ مکرمہ میں طلباء کی حفاظت کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق آج آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جار ی رہیں گی۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں سعودی عرب کے بعض شہروں میں شدید بارشوں سے سیلاب آیا تھا۔