نئی دہلی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، جو دہلی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ میں منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے میں تقریباً پانچ ماہ سے عدالتی حراست میں ہیں۔جسٹس سوارن کانت شرما کی سنگل بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد یہ کہتے ہوئے انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا کہ درخواست کو قبول کرنے کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔
تاہم سنگل بنچ نے ٹرائل کورٹ کو اس کیس کی جلد سماعت کرنے کی ہدایت دی۔جسٹس شرما نے اپنے حکم میں کہا، ‘ ضمانت دینے کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔ ہم ٹرائل کورٹ کو سماعت تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔ متعلقہ فریقوں کی جانب سے غیر ضروری التواء کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔نچلی عدالت نے 22 دسمبر 2023 کو ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ وہ 13 اکتوبر 2023 سے عدالتی حراست میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔