علی گڑھ: پروفیسر قدسیہ تحسین، ڈپٹی ڈائرکٹر، ڈائرکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول گرلز میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف مقابلوں کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا اور ان میں سر ٹیفکیٹ اور یادگاری نشان تقسیم کیے۔انھوں نے ڈسٹرکٹ آرمس ریسلنگ مقابلے کی فاتح مس بھومی، ٹیبل ٹینس مقابلے جونیئر زمرہ کی رنر اپ پرسنا شرما اور ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس میٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی عاشقہ پروین کو اعزاز سے نوازا۔انھوں نے نشا خان، اینجل بگھیل، انشیکا تومر، علینہ اشرف، بھویہ چودھری، نشاط، دیویانشی، کشف آصف ، ریا ورمااور وپانشو کو یوم خواتین پر محکمہ خواتین بہبود کے زیر اہتمام منعقدہ کبڈی مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔وائس پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور فاتحین کو مبارکباد دی ۔ انھوں نے ا سکول کے اسپورٹس ٹیچر مسٹر شمشاد نثار اور محمد عمران خان کو بھی مبارکباد پیش کی۔پروگرام کی نظامت محترمہ فرحت نے کی۔ اس موقع پر پرو پراکٹر شاہین خان، شہیرا، ڈاکٹر نگہت، ندا نوشاد، کشوَر، ناہید، شکیلہ، صبا، زیبا اقبال اور دیگر افراد موجود تھے۔