ممبئی(پریس ریلیز):آئیڈیا (ممبئ) بنگالی زبان کے بہت بڑے کوی، پینٹر، موسیقار، ڈرامہ نویس جناب رابندر ناتھ ٹیگور جی کے 82 یوم وفات کے موقع ان کا لکھا ڈرامہ “کابلی والا” کو بہت ساری تبدیلی اور ترمیم کے ساتھ مجیب خان کی ہدایت میں 7 مئی کو رات 8 بجے شکنتلم اسٹوڈیو میں پیش کر رہا ہے۔ یہ پیکیج ڈانس، گیت سنگیت اور ڈرامہ پر مبنی ہے۔ کابلی والا ایک ایسے پٹھان کی کہانی ہے جو کابل میں اپنی بیٹی اور ماں ساتھ رہتا ہے اور کاروبار کرنے ہندوستان آتا ہے اسنے اپنا بسیرا کلکتہ میں بنایا ہوا ہے۔ یہاں وہ اپنے دیس کے لوگوں کے ساتھ رہتا ہے اسے اپنی اکلوتی بیٹی کی یاد بہت ستاتی ہے وہ اسکے بغیر حسرت و یاس کی زندگی کاٹ رہا ہے تب ہی اسکی ملاقات منی نام کی بچی سے ہوتی ہے۔ منی بہت معصوم اور ہنس مکھ لڑکی ہے دونوں بہت جلد اجنبی سے دوست بن جاتے ہیں۔ انکی اس بے تکلفی کو لڑکی کا والد بھی برا نہیں سمجھتا۔ سردیوں میں کابلی والا کابل چلا جاتا ہے اور جن کو اس نے ادھار دیا ہوتا ہے ان سے وصولی کر کے وہ ہنسی خوشی اپنے ملک میں اپنی بیٹی کے لیے بہت سارے تحائف لیے پنہچتا کے۔ مگر امسال اسکی قسمت اسکا ساتھ نہیں دیتی اور ایک شخص جسکے پاس اسکا پیسہ باقی ہے جب وہ اس سے وصول کرنے جاتا ہے تو وہ ہاتھا پائی پر اتارو ہو جاتا ہے اور کابلی والا پر چاقو سے حملہ کرتا کابلی والا اپنا بچاؤ کرتا ہے اتفاق سے وہ چاقو اس آدمی کو لگ جاتا ہے اور اسکی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اس الزام میں کابلی والا کو جیل ہوجاتی ہے۔ جب وہ کئی سال بعد جیل سے رہا ہوکر آتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے منی کی شادی ہو رہی ہے وہ منی سے ملنا چاہتا لیکن منی اسے پہچاننے سے انکار کر دئتی ہے۔ وہ ایک دم ٹوٹ جاتا ہے تب منی کا والد اسے راۓ دیتا کے وہ اپنے گاؤں چلا جاۓ اور باقی زندگی اپنی بیٹی اور ماں کے ساتھ بتاۓ۔ اور جب وہ اپنے گھر پنہجتا ہے تو وہاں کے حالات اور بھی بگڑے ہوۓ ہیں۔ ایک بہت ہی خوب صورت موڑ پر ڈرامہ اپنے اختتام پر پنہچتا ہے۔ یکتارتھ شری واستو بہت ہی کمال کے اداکارہیں جو پچھلی دو دہائیوں سے آئیڈیا کے پروڈکشننس میں کام کر رہے ہیں وہ کابلی والا کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ دیگر فنکاروں میں غلام جیلانی، ہاشم سید اور ارپیتا داس کے نام قابل ذکر ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ قائم کریں۔ 9821044429