اگرتلا(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک)۔ زیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز زور دے کر کہا کہ ہندوستان ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھرا ہے جو کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ اگرتلاکے علاقے برجالا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہندوستانی فوج سرحد کے دونوں طرف پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مار سکتی ہے۔’’بھارت پہلے ایک کمزور ملک کے طور پر جانا جاتا تھا۔ لیکن اب پوری دنیا جان چکی ہے کہ ہندوستان ایک مضبوط ملک ہے۔ اب ہم کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔’’ہندوستانی فوج ہماری خود مختار سرزمین میں داخل ہونے والے پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو آسانی سے بے اثر کر دیتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہم نے پاکستان میں گھس کر ان دہشت گردوں کو ختم کر دیا۔ ہم ان دہشت گردوں کو سرحد کے دونوں طرف مار سکتے ہیں۔سنگھ نے کہا کہ تریپورہ کبھی شورش کا گڑھ تھا لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں صورتحال پوری طرح بدل گئی ہے۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ترقی کے لیے امن بنیادی شرط ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت ’’کسی بھی شکل میں تشدد کو برداشت نہیں کرے گی‘‘۔سنگھ نے دعویٰ کیا کہ فی الحال ملک میں کوئی بھی بھوک سے نہیں مرتا لیکن 2014 سے پہلے بھوک سے مرنے کی خبریں سننے کو ملتی تھیں۔