علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اس مناسبت سے بیداری مہم اور کوئز مقابلے کا اہتمام
علی گڑھ، : ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی-انڈیا ، علی گڑھ چیپٹر، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (جے این ایم سی ایچ)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے گلوبل ہینڈ ہائجین ڈے کے موقع پر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور عام لوگوں کے لیے ایک بیداری مہم کا اہتمام کیا۔اس موقع پر رضاکاروں نے ہاتھوں کو دھونے کا صحیح طریقہ بتاتے ہوئے کالج اور اسپتال کے احاطے میں مارچ کیا۔ 800 سے زائد افراد نے ہاتھوں کو درست طریقے سے دھلنے اور صاف کرنے کے عملی مظاہرہ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پہلی بار ایک انٹر اسکول کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس کا موضوع تھا ’’ہاتھوں کی صفائی اور انفیکشن کی روک تھام‘‘۔ علی گڑھ کے مختلف اسکولوں کے 60 سے زائد بچوں نے کوئز میں حصہ لیا ۔پروفیسر راکیش بھارگو، پرنسپل اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ،جے این ایم سی ایچ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ اس کوئز مقابلے کی کوئز ماسٹر ڈاکٹر فاطمہ خان تھیں۔
اور لیڈی آف فاطمہ سینئر سیکنڈری اسکول کے ابتہاج دارین ازکا اور سویاش کو اس کوئز مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا، جبکہ راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اے ایم یو سٹی اسکول کے ہادی احمد اور عفان دانش نے دوسرا اور اور لیڈی آف فاطمہ سینئر سیکنڈری اسکول کے شارہ رضوی اور علیزہ جاوید نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔
ٍپروفیسر وینا مہیشوری (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) اور پروفیسر حارث ایم خان (صدر، ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی-انڈیا ، علی گڑھ چیپٹر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ،جے این ایم سی ایچ) نے فاتحین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور ان میں انعامات تقسیم کیے۔ ایم بی بی ایس 2020 بیچ کے عدنان، ہنسیکا، ہلال، نوشین اور پرکھر پروگرام کوآرڈنیٹر تھے ۔