پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 8 فلسطینی شہید

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 26, 2023
in خاص خبریں
0
جنین کیمپ  پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 8 فلسطینی شہید
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جنین(ایجنسیاں): اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے علاقے جنین پر حملہ کر دیا اور جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ جھڑپوں میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنین کیمپ میں گھنٹوں قبل شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 8 فلسطینی جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت نے کیمپ کی صورتحال کو انتہائی نازک قرار دیا ہے۔
دریں اثناء سعودی عرب نے فلسطینی قصبے جنین پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔سعودی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیلی کے فلسطینی قصبے پردھاوا بولنے کی مذمت کرتی ہےجس کے نتیجے میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ’’سعودی عرب اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کومسترد کرتا ہے اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ (فلسطینی علاقوں) پرقبضہ ختم کرانے، اسرائیلی اشتعال انگیزی اور جارحیت کو روکنے اور فلسطینی شہریوں کو ضروری تحفظ مہیّاکرنے کی ذمہ داری قبول کرے‘‘۔
کویت اور عمان نے بھی اسرائیلی فوج کی اس جارحانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی مسلح گروپ جہادِاسلامی کے ارکان کو حراست میں لینے کے لیے جنین میں خصوصی دستے بھیجے تھے۔ان پردہشت گردی کے متعدد بڑے (مزاحمتی) حملوں’ کی منصوبہ بندی کرنے کا شُبہ تھا۔انھوں نے پہلے فائرنگ کی تھی اور اس کے جواب میں انھیں گولیوں کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

اقوام متحدہ اورعرب ثالثوں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے ساتھ اس امید میں بات چیت کررہے ہیں کہ جنین سمیت مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں تشدد کے تازہ واقعات کے بعد کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔اس علاقے میں اسرائیلی فوج نے گذشتہ سال فلسطینیوں کے خلاف متعددجارحانہ کارروائیاں کی تھیں۔

سکیورٹی ذرائع نے "فلسطینی خبر رساں ایجنسی” کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور کیمپ پر دھاوا بول دیا اور کیمپ میں موجود مکانات کی چھتوں پر چڑھ گئے جس سے اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ صہیونی فوجیوں نے گولیوں اور گیس بموں سے فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں بجلی کی سپلائی منقطع کر دی اور ایمبولینس کے عملے اور صحافیوں کو جنین میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ایک اسرائیلی بلڈوزر نے شمالی مغربی کنارے میں جنین گورنمنٹ ہسپتال کے قریب گاڑیوں اور دکانوں کو تباہ کر دیا۔
جنین ہسپتال مریضوں سے بھرا ہوا ہے جن میں زیادہ تر بچے ہیں جو اسرائیلی فورسز کی جانب سے گیس کی شیلنگ کے باعث دم گھٹنے کے بعد حالت نازک ہونے کے بعد ہسپتال پہنچے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد کیمپ سے دو متاثرین میں سے ایک کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بتایا کہ فورسز جنین پناہ گزین کیمپ میں کام کر رہی ہیں، یہاں تقریبا ایک سال سے اسرائیلی فورسز چھاپے مار کر گرفتاریاں کر رہی ہیں۔ فوج نے فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
جمعرات کو فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نے مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کو ’’قتل عام‘‘ قرار دیا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے صدارتی ترجمان نبیل ابو ردینہ کے حوالے سے بتایا کہ عالمی نااہلی اور خاموشی ہی ہے جو اسرائیلی حکومت کو ان طرح کی پرتشدد کارروائیوں کی طرف راغب کر رہی ہے۔
جمعرات کو ہونے والی اس اسرائیلی پر تشدد کارروائی کے بعد اس سال فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ گزشتہ سال تقریباً 150 فلسطینی مارے گئے تھے۔ اسرائیلی انسانی حقوق گروپ ’’ بتسلیم‘‘ کے مطابق 2004 کے بعد سے گزشتہ سال 2022 فلسطینیوں کے لیے سب سے مہلک سال ثابت ہوا ہے۔

Tags: اسرائیلی فوججنین کیمپفلسطین
ShareTweetSend
Previous Post

روس کے ذریعہ یوکرین پر پھر میزائلوں کی بارش

Next Post

پرمود مِتل کیخلاف منظم جرائم کے مقدمہ میں فرد جُرم عاید

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پرمود مِتل کیخلاف منظم جرائم کے مقدمہ میں فرد جُرم عاید

پرمود مِتل کیخلاف منظم جرائم کے مقدمہ میں فرد جُرم عاید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In