جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج دسویں (ریگولر) بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحان میں کل چھیاسی اعشاریہ تین چھے طلبا پاس ہوئے ہیں جس میں تقریباً سینتالیس اعشاریہ پانچ صفر لڑکے اور باون اعشاریہ پانچ صفر لڑکیاں ہیں۔دسویں بورڈ کے نتائج آئن لائن http://jmicoe.inپر دستیاب ہیں۔
اریبہ فاطمہ نے اٹھانویں اعشاریہ ایک چار فی صد نمبرات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیاہے۔ارم بانو نے اٹھانویں فی صد نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے جب کہ علین احمد نے سنتانویں اعشاریہ سات ایک فی صد نمبرات کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔
کل چار سو آٹھ طلبا نے امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کیا ہے اور ایک سو ایک طلبا سادہ فرسٹ ڈویژن سے پاس ہوئے ہیں۔چار سو آٹھ طلبا میں امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے والے طلبا میں دوسو تینتالیس لڑکیاں اور ایک سو پنسٹھ لڑکے ہیں۔پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری) شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ٹاپرز کو مبارک باد دی اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انھوں نے کہاکہ جو طلبا چند نمبرات کی کمی کی وجہ سے ٹاپ پوزیشن نہیں حاصل کرسکے انھیں مایوس نہیں ہونا چاہیے اور زندگی کی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے لیے سخت جدو جہد کرنی چاہیے۔
پروفیسر نجمہ اختر نے امتحان کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر ناظم حسین الجعفری، ڈین اور دیگر فیکلٹی اراکین کی کوششوں کی تعریف کی۔ نتائج کے بروقت اعلان کے لیے انھوں نے کنٹرولر آف ایگزمینیشن کے دفتر کے عملے کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔