سولن (یو این آئی) ہماچل پردیش کے سولن میں رات بھر ہوئی بارش کے بعد چوکی موڑ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے قومی شاہراہ نمبر 5 کے پروانو-سولن حصے کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔سولن ضلع انتظامیہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہلکے مٹی کے تودے گرنے کے بعد انتظامیہ نے قومی شاہراہ 5 پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ضلع کی کئی سڑکیں بلاک ہوگئیں اور کچھ گاڑیاں دب گئیں اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی ٹھپ ہوگئی۔سولن پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چکی موڑ کے قریب قومی شاہراہ کو لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند کر دیا گیا ہے، اور دیگر متبادل راستے بھی ضلع میں کئی مقامات پر ہلکے مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ بہت ضروری ہو نے پر ہی سڑکوں پر گاڑیوں کو لے کر جائیں ۔