ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حجاج کرام کی خدمت پر جانے والے ڈاکٹروں اور میڈیکل عملہ کا فورا سے پیشتراجازت نامہ اور سرکلر جاری کرے حج کمیٹی اور وزارت صحت نے طبی عملہ سے درخواستیں طلب کی ہیں یوپی سرکار نے مرکز ی وزارت کے نوٹیفکیشن پرطبی عملہ اور ڈاکٹروں کو اجازت دیدی ہے وہ حجاج کرام کی خدمت کے لئے بیت اللہ شریف روانگی کے اہل بھی ہے لیکن اب تک ریاستی سرکار اورچیف سکریٹری نے اس پر اقدام یا کارروائی نہیں کی ہے اس لئے اعظمی نے چیف سکریٹر ی اور سرکار سے مکتوب ارسال کرکے یہ مطالبہ کیاہے کہ وہ بیت الحجاج کی خدمت پر جانے والوں سرکاری ملازمین طبی عملہ اور ڈاکٹروں کے لئے اجازت نامے اور سرکلر جاری کرے تاکہ انہیں حج پر جانے میں کوئی دشواری نہ ہو اور وہ حج کمیٹی کی گائڈ لائن پر اپنے اجازت نامے اور سرکاری پرمیشن پر فارم پر کر سکیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی سرکار اس میں فوراسے پیشتر فیصلہ کرے اور طبی عملہ کو فورا حجاج کرام کی خدمت پر جانے کی اجازت فراہم کی جائے کیونکہ مرکزی وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے تفصیلات طلب کی ہیں اسی نہج پر یوپی سرکار نے میڈیکل کالجوں اور سرکاری ڈاکٹروں کےلئے تفصیلات جمع کروانے کا حکمنامہ جاری کردیاہے اس میں محکمہ جاتی اجازت کے ساتھ دیگر ضروری تفصیلات جمع کرنے والے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات شامل ہونی چاہئے جو حج پر جانے کے خواہاں ہے ۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت و متعلقہ محکموں سے ان کی اجازت نامے کی حصولیابی بھی ضروری ہے جب تک مکمل اجازت نامہ حاصل نہیں ہو گا حج پر جانا مشکل ہے اس لئے طبی ومیڈیکل اسٹاف کو فورا اجازت دیجائے کہ وہ حج پر جانےکے لئے دستیاب درخواستیں پر کر سکیں اور سرکار انہیں اجازت فراہم کرےاعظمی نے وزارت صحت ۔ وزیر صحت سامنت اورایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل و متعلقہ محکمہ کو مکتوبات بھی ارسال کئے ہیں ۔