وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر مذہبی نعروں کی گونج پر وزیر اعلیٰ بنگال نے درج کرایا احتجاج
کلکتہ (یواین آئی) ہوڑہ اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر بی جے پی حامیوں کی طرف سے جے شری رام کے نعرے بازی کی وجہ سے ممتا بنرجی ناراض ہوگئیں،اسٹیج سے اتر کر سامعین کے صف میں بیٹھ گئیں مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنب نے انہیں منانے کی کوشش کی مگر ممتا بنرجی اسٹیج پر نہیں آئیں تاہم گورنر کی درخواست پر انہوں نے وزیر اعظم مودی جو ویڈیو لنک کےذریعہ موجود تھے،کی موجودگی میں مختصر خطاب کیا۔
PM Shri @narendramodi flags off Vande Bharat Express connecting Howrah to New Jalpaiguri via video conferencing. https://t.co/BQJEfX5wv6
— BJP (@BJP4India) December 30, 2022
ممتا بنرجی جیسے ہی ہوڑہ اسٹیشن پر پہنچیں بی جے پی حامیوں کا ایک گروپ جےشری رام کا نعرہ لگانے لگے۔ممتا بنرجی ناراض ہوگئیں ، جب کہ مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنب مجمع کو خاموش کرنے کی کوشش کیں ۔ریلوے انتظامیہ نے بھی صورت حا ل پر سنبھالنے کی کوشش کی ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ناراضگی ظاہر کی ۔ممتا بنرجی اسٹیج پر آنے کے بجائے نیچے سے وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھائی ۔