کولکاتہ، 13 ستمبر (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو کہا کہ وہ دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے مل کر بہت خوش ہیں۔محترمہ بنرجی نے کہا کہ میٹنگ کے دوران انہوں نے مسٹر وکرماسنگھے کو 21 سے 22 نومبرکے درمیان منعقد ہونے والی کولکاتہ بزنس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا، "میں ان کی مبارکباد سے متاثر ہوں اور میں نے انہیں کولکاتہ میں بنگال گلوبل بزنس سمٹ 2023 میں مدعو کیا ہے۔ مجھے سری لنکا آنے کی دعوت دی ہے۔محترمہ بنرجی نے کہا کہ "یہ گہرے مضمرات کے ساتھ ایک خوشگوار گفتگو تھی۔” محترمہ ممتا بنرجی دبئی میں رات کے قیام کے بعد اسپین کے بارسلونا جانے کے لئے بدھ کی صبح میڈرڈ کے لیے روانہ ہوئیں۔قابل ذکر ہے کہ وہ اسپین جانے کے لئے منگل کو یہاں سے دبئی کے لیے روانہ ہوئیں تاکہ این آرآئی اور غیر ملکی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو بزنس سمٹ میں شرکت کے لیے مدعو کر سکیں۔